About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Visit of Secretary HED South Punjab to the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر 33/22مورخہ20.1.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈینز، پرنسپل آفیسرز، انتظامی اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء وطالبات سے بھی ملاقات کی اور یونیورسٹی میں جاری تدریسی، تحقیقی اور انتظامی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔ اپنے دورے کے دوران سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مقابلے کے امتحان کے لئے قائم کی جانے والی اکیڈمی کا بھی افتتاح کیا۔ تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی بہترین جامعہ ہے جو ہر شعبے میں اپنی سبقت قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہ دو سال کے مختصر عرصے میں طلباء وطالبات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ فیکلٹی خصوصاً پی ایچ ڈی فیکلٹی کی ہائرنگ اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز نہ صرف خطہ بہا ول پور بلکہ جنوبی پنجاب کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں ہر طرف اساتذہ اور طلباہ وطالبات کے جوش وجذبہ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ یونیورسٹی اس وقت نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح کی ایک بڑی اور کامیاب یونیورسٹی بن چکی ہے۔ انہوں نے ان کامیابیوں پر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو مبارکباد دی۔ یونیورسٹی کو تحقیقی سرگرمیوں خصوصاً ماحولیات کے شعبے میں خصوصی توجہ دینی چاہییے تاکہ موجودہ چینلجز کا حل تلاش کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور کا ایئر انڈیکس اس وقت پاکستان بھر میں لاہور کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ماہرین کو چاہیئے کہ اس کی وجوہات تلاش کریں اور اُن عوامل کا جائزہ لیں جن کی وجہ سے بہاول پور ماحولیاتی آلودگی میں دوسرا بڑا شہر بن چکا ہے اور اس کے حل کے لئے اقدامات تجویز کیے جائیں۔ انہوں نے کہا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ایئر کوالٹی انڈیکس کو جاننے کے لئے ایک ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دی جائے جو حکومت کو جلد از جلد اس کے عوامل اور حل کے لئے تجاویز پیش کریں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ترقیاتی سرگرمیوں خصوصاً پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں ہونے والے چار ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔اس کے علاوہ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا اور اس کو بہاول پور کی تاریخ خصوصاً ہاکڑہ سول ائزیشن کو محفوظ کرنے کے لئے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے شعبہ مینجمنٹ سائنسز میں آڈیو ویڈیو سے لیس جدید ترین سمارٹ کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور اس سے ملحقہ ایمفی تھیٹر کابھی دورہ کیا اور اس کے قیام کو یونیورسٹی کے لئے خوش آئند قرارد یا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مقابلے کے امتحان کے لئے قائم کی جانے والی اکیڈمی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی جنوبی پنجاب خصوصاً بہاول پور میں ہومین ریسورس کو نکھارنے اور اُن کو اعلیٰ ترین انتظامی عہدوں پر تعیناتی کے لئے تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلباء دور دراز کی اکیڈمیوں میں جا کر امتحانات کی تیاری نہیں کر سکتے۔ اب سی ایس ایس، پی پی ایس سی  اور دیگر امتحانات کی تیاری کے لئے بہاول پور کے طلباء اپنی یونیورسٹی میں تیاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سولر پارک کے منصوبے اور اس کے کامیابی سے فعال ہونے کو بھی سرہا اور کہا کہ یہ کسی بھی جامعہ میں اپنی نوعیت کا 2.5میگاو اٹ کا بڑا منصوبہ ہے جو یونیورسٹی کو متبادل ذریع توانائی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز میں چولستانی پودوں، جانوروں اور پرندوں کی افزائش اور اُن کو محفوظ کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور خصوصاً چولستان میں حیاتیات کی بہبود وبقاء کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ کالج آف نرسنگ کے دورے پر انہیں بتایاگیا کہ کالج آف نرسنگ اپنی نوعیت کا واحد اِدارہ ہے جو نرسنگ ڈگری کی سطح پر تعلیم دے گا۔ اس سے نہ صرف ملک میں نرسوں کی ایک بڑی تعداد میسر آئے گی بلکہ ملکی اور غیر ملکی افرادی قوت وافر مقدا میں میسر آئے گی اور نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع بھی کھلیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ای روزگار مرکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای روزگار اور آئی ٹی پراجیکٹس کے حوالے سے اُنہیں بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ بریفنگ میں اُنہیں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے کاٹن سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جہاں کے تیار کردہ کاٹن کے بیج کپاس کے 45فیصد رقبے پر کاشت کئے گئے ہیں اور یونیورسٹی ان بیجوں کی فروخت سے فورتھ جنریشن یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔انہیں آرکیالوجی کے شعبے کے قیام اور چولستان میں تاریخی مقامات کی دریافت کے لئے یونیورسٹی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ سیکریٹری ایچ ای ڈی کو حال میں قائم کئے گئے انیبلینگ سنٹر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جہاں پر طلباء طالبات کے علاوہ عام لوگوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اپنے دورے کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر ز کے زیر اہتمام سال 2021کی مدت مکمل کرنے والے 17سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے عہدیداروں اور ایڈوائزرز میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 9 طلباء وطالبات کو گاڈ آف آنر پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا ٹیلنٹ بہت دیدنی ہے اور وائس چانسلر مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ ان طلباء کی قائدانہ صلاحتیں اُجاگر کرنے کے لئے ان کو مختلف سوسائٹیز کی شکل میں عملی مواقع فراہم کر رہے ہیں اور یہی طلباء جلد ہی تعلیم کی تکمیل کے بعد ملک کی باگ دوڑ انتہائی احسن انداز میں سنبھالیں گے۔ 

Sec HED South Punjab Visit 1
Sec HED South Punjab Visit 2

Sec HED South Punjab Visit 3

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.