About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A delegation of IUB visited Derawar on the occasion of the 58th death anniversary of Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan V.

پی آر او نمبر 178/24
مؤرخہ 25.05.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ بہاولپور کی جانب سے سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی برسی کے موقع پر شاہی قبرستان ڈیراور میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر سمیعہ خالد سربراہ شعبہ تاریخ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے بانئ جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے مزار پر پھول نچھاور کئے گئےاور برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں خصوصا نوزائیدہ مملکت پاکستان کے لیئے انکی بے مثال خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹرحسین احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر/ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز، شعبہ پاکستان سے ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر محمد راشد، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ، عرفان ہدایت، شعبہ تعلقات عامہ سے حافظ مرجان حیدر اور محمد اویس شامل تھے۔

 

nawab 58th barsi at derawar

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.