About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An event was held to honor IUB's researchers who are among the top 2% of scientists according to the Stanford Rankings

PRO No. 429/24 dated 21.11.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
The Directorate of ORIC the Islamia University of Bahawalpur organized the first ORIC Steering Committee meeting and a ceremony in honor of the faculty members of the Islamia University of Bahawalpur who are among the top 2% scientists according to the Stanford Rankings 2024 at the Conference Room, Vice Chancellor Secretariat, Abbasia Campus. Vice-Chancellor, Prof. Dr. Muhammad Kamran commended the efforts of the ORIC team and faculty members, stating, ORIC is now on the right track, and I applaud all faculty members for their remarkable contributions to research and innovation. In the welcome note, Prof. Dr. Muhammad Atif, Director ORIC, provided a comprehensive briefing on ORIC's initiatives and achievements including recognition of IUB ORIC from HEC, approved Intellectual Property and Research Policies of the University, Significant Enhancement in the Islamia University of Bahawalpur recognized journals, research journals subscription models, securing university intellectual property, representing university at various national forums etc. He expressed gratitude to the participants of the ceremony especially the members of the ORIC Steering Committee from the industry and highlighted the critical role of academia-industry linkages in the advancement of Research, Innovation and Commercialization. He extended his thanks to the esteemed Vice-Chancellor, Prof. Dr. Muhammad Kamran for honoring the session with his presence. Director ORIC acknowledged the achievements of the top 2% scientists of the world, and also acknowledged the efforts of faculty members who have filed patent and copyright applications. Abdul Moeed Abid, Additional Director ORIC welcomed all the participants and paid a myriad of thanks to the Vice-Chancellor/Chairman ORIC Steering Committee, Prof. Dr. Muhammad Kamran for presiding over the session.


WhatsApp Image 2024-11-21 at 2.29.27 PM

پی آر او نمبر 429/24
مؤرخہ 21.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) ڈائریکٹوریٹ آف اورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام کانفرنس روم وائس چانسلر سیکریٹریٹ عباسیہ کیمپس میں پہلی اورک اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اور اسٹینفورڈ رینکنگ 2024 کے مطابق 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اورک ٹیم اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اورک اب صحیح راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے تحقیق اور اختراع میں نمایاں شراکت کے لیے تمام فیکلٹی ممبران کو سراہا۔ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف نے اورک کے اقدامات اور کامیابیوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف اورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو تسلیم کرنا، یونیورسٹی کی انٹلیکچوئل پراپرٹی اور ریسرچ پالیسیوں کی منظوری، تسلیم شدہ جرائد، تحقیقی جرائد کے سبسکرپشن ماڈل، یونیورسٹی کی دانشورانہ املاک کو محفوظ بنانا، مختلف قومی فورمز وغیرہ میں یونیورسٹی کی نمائندگی کرنا، شامل ہیں۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء خصوصاً صنعت سے تعلق رکھنے والے اورک اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور تحقیق، اختراع اور کمرشلائزیشن کی ترقی میں اکیڈمی اور صنعت کے روابط کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی موجودگی سے سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹر اورک نے دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں کی کامیابیوں کا اعتراف کیا، اور پیٹنٹ اور کاپی رائٹ کی درخواستیں دائر کرنے والے فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ عبدالمعید عابد، ایڈیشنل ڈائریکٹراورک نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سیشن کی صدارت کرنے پر وائس چانسلر و چیئرمین اورک سٹیئرنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔


WhatsApp Image 2024-11-21 at 2.28.26 PM (1)WhatsApp Image 2024-11-21 at 2.28.26 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.