About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Conducting an awareness seminar about the dangers of drug use and its effects in IUB Liaquatpur Campus

پی آر او نمبر412 /23
مورخہ 09.10.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منشیات کے مضراثرات سے آگاہی اور استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار سیریز جاری ہے۔ اس سلسلے کا سیمینار اسلامیہ یونیورسٹی لیاقت پور کیمپس میں منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر لیاقت پور کیمپس ڈاکٹر اورنگزیب نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے منشیات کے استعمال اور اس کے ذہنی اور جسمانی صحت پر مرتب ہونیوالے مضر اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔سیمینار میں ڈاکٹر راشد شاہین، ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی شریک تھے۔ سیمینار کے اختتام پر واک کا بھی انعقاد کیا جس میں کثیر تعداد میں طلباوطالبات اور فیکلٹی ممبران نے شمولیت اختیار کی۔


drug seminar at liaquatpur (urdu 2)

 

drug seminar at liaquatpur (urdu 1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.