About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

COVID-19 Free University campaign at IUB

PRO No. 639/21 
Dated 03.11.2021
Public Relations Office, 
The Islamia University of Bahawalpur
Faculty and students of the Islamia University of Bahawalpur have reiterated their commitment to make the university a covid-19 free university. A ceremony was held in the main auditorium for this purpose. Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Deputy Commissioner Bahawalpur Irfan Ali Kathia, Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, Chief Executive Officer District Health Authority Muhammad Iqbal Makwal and Focal Person Dr. Asif Naveed Ranjha, teachers and students were present on the occasion. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor said that vaccination of all teachers and students will be completed by the end of this month. We made the Islamia University of Bahawalpur the first hepatitis free university in the world and now we will also get rid of the covid-19 epidemic. Deputy Commissioner Bahawalpur Irfan Ali Kathia is cooperating with the university beyond his responsibilities. The cooperation of the District Health Authority is also noteworthy. We all have a responsibility to complete our vaccinations and today's message should reach 46,000 families through students. We stand with you until the last university student is vaccinated. More than 6000 vaccines will be provided to the university in a day. He said that NADRA counter for covid-19 Certificate will be set up in the university and when Islamia University Bahawalpur becomes covid-19 Free University, we will hold a big celebration with students. Chief Executive Officer District Health Muhammad Iqbal Makwal said that Islamia University Bahawalpur would become the first covid-19 Free University in the country. Focal Person Dr. Asif Naveed Ranjha said that at present 70% students of Islamia University Bahawalpur and more than 90% teachers and staff have been vaccinated. Data is being compiled in this regard and data of 20,000 people has been collected. According to the vision of the Vice Chancellor and with the cooperation of the district administration, 100% target of vaccination will be achieved in the next few weeks. Chief Medical Officer Dr. Usman Cheema said that all types of covid-19 vaccines are available at the University Health Center in collaboration with the District Health Administration.

WhatsApp Image 2021-11-04 at 8.56.19 AM (1)

پی آر او نمبر 21/639مورخہ03.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جامعہ کو ہیپاٹائٹس فری یونیورسٹی کی طرح کرونا فری یونیورسٹی بنایا جائے گا۔  اس مقصد کے لیے مرکزی آڈیٹوریم میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ محمد اقبال مکول اور فوکل پرسن ڈاکٹر آصف نوید رانجھا،اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں تمام اساتذہ اور طلباء کی ویکسینشن مکمل کی جائے گی۔ ہم نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو دنیا کی پہلی ہیپاٹائٹس فری یونیورسٹی بنایا اور اب کرونا وباء سے بھی نجات حاصل کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر یونیورسٹی سے تعاون کر رہے ہیں۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا تعاون بھی قابل ذکر ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بہاولپور میں اب تک کرونا سے 244افراد جان کی جا چکی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی ویکیسنیشن مکمل کریں اور آج کا یہ پیغام طلباء وطالبات کے ذریعے 46ہزار گھرانوں تک جانا چاہیے۔ جب تک یونیورسٹی کا آخری طالب علم ویکسین نہیں لگوالیتا ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یونیورسٹی کو ایک دن میں 6000سے زائد ویکسین فراہم کی جائے گی۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور بہاولپور ضلع کوکرونا سیف زون بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کرونا سرٹیفیکیٹ کے لیے نادرا کاؤنٹر قائم کیا جائے گا اور جب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کرونا فری یونیورسٹی بن جائے گی تو ہم ایک بہت بڑی تقریب منعقد کریں گے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ محمد اقبال مکول نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک کی پہلی کرونا فری یونیورسٹی بنے گی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے کہا کہ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 70فیصد طلباء وطالبات اور 90فیصد سے زائد اساتذہ اور اسٹاف ویکسین لگواچکے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے اور 20ہزار لوگوں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے۔ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آئندہ چند ہفتوں میں ویکسینشن کا 100فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے یونیورسٹی کے ہیلتھ سنٹر میں تمام اقسام کی کرونا ویکسین دستیاب ہیں۔

WhatsApp Image 2021-11-04 at 8.56.19 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.