About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Department of Political Science, IUB Organized A Webinar

PRO No. 361/PR
Date: 15/06/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Department of Political Science the Islamia University of Bahawalpur organized a webinar participated by Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob and renowned experts. Former Foreign Secretary Shamshad Ahmad Khan has said that it is not possible to improve Pak-India relations without resolving the Kashmir issue. Dr. Sarfraz Batool, Assistant Professor, Department of Political Science, said that the global system and the world are changing into a multi-faceted system. This changing situation must lead to a favorable foreign policy in pursuit of our national interests. Dr. Rasool Bakhsh Raees, Professor of Political Science, Lahore University of Management and Analyst, said that the foreign policy of any country is in fact the face of the country's domestic policy. Only a powerful country can formulate a strong foreign policy to pursue its own interests. In the last 30 years, Pakistan has made significant strides on the foreign policy front. Former Foreign Secretary Shamshad Ahmad Khan said that we usually talk about "world order" but in reality the world we live in today is not in any order. He said that change must continue. Is the name of the process and whatever happens in one country of the world, its effects must reach other countries as well. Pakistan is the only country that has been facing constant threats to its survival since its inception. He also said that India was a constant threat to Pakistan's survival and it was not possible to improve Pak-India relations without resolving the Kashmir issue. At the end of the session, Chairman Department of Political Science, Prof. Dr. Syed Musaur Hussain Bukhari thanked the speakers.

WhatsApp Image 2021-06-15 at 5.42.40 PM

پی آر او نمبر362/21، مورخہ 15-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانا ممکن نہیں۔ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے فوج کاکردار قابل ستائش ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اسلامیہ یونیورسٹی آ ف بہاول پور شعبہ سیاسیات میں ما ہانہ ویبنار سیریز کے تسلسل میں ورلڈ آرڈر ڈئنامکس میں تبدیلی اور پاکستان کے لیے خارجہ پالیسی کے محاذ پر موجود چیلنجزکے موضوع پر ایک ویبنارمیں کہی،اس ویبنار کی نظامت ڈاکٹر سرفراز بتول، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ سیاسیات نے کہا کہ عالمی نظام اور دنیا کثیرالجہتی نظام میں تبدیل ہورہا ہے۔ اس بدلتی ہوئی صورت حال کو اپنے قومی مفادات کے حصول کے لیے ساز گار خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ میں سیاسیات کے پرو فیسر،تجزیہ نگارڈاکٹر رسول بخش رئیس نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی دراصل اس ملک کی داخلی پالیسی کی تو سیع کا نام ہے، جغرافیائی و سیاسی ما حول کی اپنی ایک ساختی حدود ہوتی ہے یا تو وہ اس ملک کی خارجہ پالیسی کے آپشنز کو محدود کرتا ہے یا اسے مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ایک متحرک خارجہ پالیسی بناسکیں۔ ایک طاقت ور ملک ہی اپنے مفادات کے حصول کے لیے ایک مضبوط خارجہ پالیسی مرتب کرتا ہے۔پچھلے تیس سالوں میں پاکستان کو خارجہ پالیسی کے محاذ پر نمایاں کامیابی ملی ہے۔سیاسی قیادت اور دانشمندانہ سفارتی صلاحیتیں پاکستان کو بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں ایک موثر خارجہ پالیسی بنانے میں معاون ہوسکتی ہیں۔ سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا کہ ہم عام طور پر '' ورلڈ آرڈر'' کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن درحقیقت آج جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں وہ کسی آرڈرمیں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی ایک مسلسل جاری رہنے والے عمل کا نا م ہے اورجو کچھ بھی دنیا کے کسی ایک ملک میں ہوتا ہے اس کے اثرات دوسرے ممالک تک بھی ضرور پہنچتے ہیں۔ پاکستان واحد ملک ہے جس کو بقاء کے لیے اپنی تشکیل کے آغاز سے ہی مستقل خطرات لاحق رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت پاکستان کی بقاء کے لیے مستقل خطرہ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانا ممکن نہیں۔ نشست کے اختتام پر شعبہ سیاسیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید مصور حسین بخاری نے مقرین کا شکریہ ادا کیا۔

WhatsApp Image 2021-06-15 at 5.42.38 PM (2)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.