About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Director Media and PR, IUB Dr. Shahzad Ahmed Khalid met Director Information Bahawalpur Muhammad Tariq Ismail

پی آر او نمبر 187/24
مؤرخہ 30.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر شہزاد احمد خالد نے ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور محمد طارق اسماعیل سے ملاقات کی اور ان کو ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر شہزاد احمد خالد نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خطے کی بڑی جامعہ ہے جہاں پر 58 ہزار طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈویژن میں رحیم یار خان اور بہاولنگر میں کام کر رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی سربراہی میں تمام شعبہ جات میں اعلیٰ درجے کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور محمد طارق سلیم نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی بڑی جامعات میں سے ایک ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن بہاول پور ملکر فروغ تعلیم کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

 

Shahzad A khalid met Director Info BWP

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.