
ڈاکٹر محمد سعید شیخ چیئرمین شعبہ فقہ و شریعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی صلاح الدین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علمی وفکری روابط اور معاشرے میں دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی آر او نمبر 339/26 مؤرخہ 03.09.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
ڈاکٹر محمد سعید شیخ چیئرمین شعبہ فقہ و شریعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی صلاح الدین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علمی وفکری روابط اور معاشرے میں دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین شعبہ فقہ و شریعہ نے غازی صلاح الدین کو سیرتِ طیبہ ﷺ کی معروف کتاب "سیرت النبی ﷺ از مولانا شبلی نعمانی و سید سلیمان ندوی" کا تحفہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیرتِ رسول اکرم ﷺ انسانی معاشرے میں عدل، رواداری، امن، برداشت اور حسنِ اخلاق کے فروغ کے لیے ایک جامع اور روشن عملی نمونہ ہے۔ریجنل پولیس آفیسر، غازی صلاح الدین نے اظہارِ تشکر کے ساتھ ساتھ علمی وتحقیقی سرگرمیوں اور معاشرتی اصلاح کے لیے جامعہ اور انتظامی اداروں کے مابین روابط کو خوش آئند قرار دیا۔