Inaugural session of 4th Interdisciplinary Social Sciences Conference & the 2nd Women’s Economic Empowerment Expo 2024
PRO No. 417/24 dated 13.11.24
Directorate of Public Relations Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur (PR) The Department of Economics, Faculty of Social Sciences, the Islamia University of Bahawalpur organized the 4th International Conference on Interdisciplinary Approach in Social Sciences and the 2nd Women’s Economic Empowerment Expo. The inaugural session was attended by Prof. Dr. Muhammad Kamran Vice Chancellor MNS University of Engineering and Technology Multan and the Islamia University of Bahawalpur, Nadir Chatha Commissioner Bahawalpur Division, Prof. Dr. Muhammad Ramzan Vice Chancellor Emerson University Multan, Prof. Dr. Rubina Bhatti Dean Faculty of Social Sciences, Dr. Sofia Farrukh Principal Quaid-e-Azam Medical College Bahawalpur. Renowned economist and former Finance Minister Dr. Hafeez Pasha and Senior Deputy Manager State Bank of Pakistan Bahawalpur Ras Masood also participated and addressed the inaugural session. Prof. Dr. Muhammad Kamran said in his address that the best model for women empowerment is in Islam and the active role that Prophet Muhammad (peace be upon him) gave to women in society is a beacon for the whole world. Empowered women play a key role in social and societal development. He said that the coming together of academia, researchers, policymakers, and the business community on one platform in this conference on a social theme is a very welcome step for long-term solutions to various social problems. This conference will not only provide an opportunity for experts to exchange views but they will also present practical suggestions for empowering women and addressing the challenges they face. Commissioner Bahawalpur Nadir Chatha said in his address that women are playing an active role in all walks of life. In this regard, the government and relevant institutions are fully supporting them in their professional development and playing a practical role in society. Prof. Dr. Muhammad Ramzan said in his address that the organization of a conference on this most important topic at the Islamia University of Bahawalpur and the passion and dedication of the teachers and students are remarkable. He said that trade, industry and crafts are of great importance in social development. The practical role of women in this field is actually welcome for the development of the country. Dr. Sofia Farrukh said in her address that organizing conferences and exhibitions at the academic level for the professional development of women will prove to be the best source of self-employment for women. She said that the practical participation of skilled and business-related women in the conference is an encouraging step for all of us. Prof. Dr. Rubina Bhatti said in her address that in the present era, sustainable development has become an important topic for the whole world. For this purpose, scientists associated with social sciences and experts from other sciences are working together for the sustainable development of society under an interdisciplinary thinking so that societies with sustainable development can be created globally. Senior Deputy Manager State Bank of Pakistan Bahawalpur Ras Masood said in his address that State Bank of Pakistan is at the forefront of supporting women entrepreneurs in their businesses. He assured continuous support in organizing Women Expo at the Islamia University of Bahawalpur. Chairman Department of Economics and Conference Chair Dr. Abid Rashid Gill said that at present the world is facing economic problems, climate change and resource scarcity. It is a very opportune time for experts from different disciplines and other professionals of the society to come together to solve these challenges. Conference Secretary Dr. Muhammad Atif Nawaz, Joint Secretary Dr. Maryam Abbas Soharwardi and Dr. Nadia Hassan thanked the national and foreign delegates for their presence. On this occasion, Prof. Dr. Muhammad Kamran, Vice Chancellor MNS University of Engineering and Technology Multan and Islamia University Bahawalpur along with Prof. Dr. Muhammad Ramzan, Vice Chancellor Emerson University Multan inaugurated the Women’s Economic Empowerment Expo. Women entrepreneurs, artisans and craftsmen from South Punjab set up stalls displaying their products at the expo. Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran appreciated the efforts of Dean Faculty of Social Sciences Prof. Dr. Rubina Bhatti, Prof. Dr. Samar Fahad, Prof. Dr. Salman Bin Naeem, Dr. Maryam Abbas Soharwardi and other team members for organizing the expo on a large scale. After the inaugural session on the first day, technical sessions were held in which economists and social scientists delivered detailed speeches on various topics.
پی آر او نمبر 417/24
مؤرخہ 13.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) شعبہ معاشیات فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام سماجی علوم میں بین الضابطہ نقطہ نظر پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس اور دوسری ویمنز اکنامک ایمپاورمنٹ ایکسپو کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکناوجی ملتان و اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، نادر چٹھہ کمشنر بہاولپور ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈاکٹر صوفیہ فرخ پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور شریک ہوئے۔ افتتاحی سیشن میں نامور ماہر معاشیات و سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا اور سینئر ڈپٹی منیجر راس مسعود اسٹیٹ بنک آف پاکستان بہاولپور نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بہترین ماڈل اسلام میں موجود ہے اور آنحضرت محمد ﷺ نے خواتین کو معاشرے میں جو فعال کردار عطا کیا وہ پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ سماجی اور معاشرتی ترقی میں بااختیار خواتین کلیدی کردار کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی موضوع پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں اکیڈیما، محققین، پالیسی میکرز اور بزنس کمیونٹی کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا مختلف معاشرتی مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتہائی خوش آئند عمل ہے۔ اس کانفرنس سے نہ صرف ماہرین کو آپس میں تبادلہ خیال کا موقع ملے گا بلکہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کریں گے۔ کمشنر بہاولپور نادر چٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں فعال کردار ادا کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت اور متعلقہ ادارے ان کی پیشہ ورانہ ترقی اور معاشرے میں عملی کردار ادا کرنے میں ان کی بھر پور معاونت کررہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اس اہم ترین موضوع پر کانفرنس کا انعقاد اور اساتذہ و طلبا و طالبات کا جذبہ اور لگن دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی ترقی میں تجارت اور صنعت و حرفت کی بہت اہمیت ہے۔ خواتین کا اس شعبے میں عملی کردار دراصل ملک کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اکیڈیما کی سطح پر کانفرنسز اور نمائشوں کا انعقاد خواتین کے لیے خود روزگار کا بہترین ذریعہ ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ہنرمند اور تجارت سے وابستہ خواتین کی عملی شرکت ہم سب کے لیے حوصلہ افزاء اقدام ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دور حاضر میں دیرپا ترقی پوری دنیا کے لیے ایک اہم موضوع بن چکا ہے۔ اس مقصد کے لیے سماجی علوم سے وابستہ سائنسدان و دیگر علوم کے ماہرین کے ساتھ ملکر بین الضابطہ سوچ کے تحت سماج کی دیر پا ترقی کے لیے اپنی کاوشیں بروکار لارہے ہیں تاکہ عالمی طور پر پائیدار ترقی کی حامل سوسائٹیز تشکیل دی جاسکیں۔ سینئر ڈپٹی منیجر اسٹیٹ بنک پاکستان بہاولپور راس مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان خواتین انٹرپرینیور کی کاروباری معاونت میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویمن ایکسپو کے انعقاد میں مستقل تعاون پر یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین شعبہ اکنامکس اور کانفرنس چیئر ڈاکٹر عابد رشید گل نے کہا کہ اس وقت دنیا کو معاشی مسائل، کلائمیٹ چینج اور وسائل کی کمیابی کا سامنا ہے۔ یہ انتہائی موزوں وقت ہے کہ مختلف مضامین کے ماہرین اور معاشرے کے دیگر پیشہ وار افراد ملکر ان چیلنجز کے حل کے لیے مل بیٹھیں۔ کانفرنس سیکریٹری ڈاکٹر محمد عاطف نواز، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مریم عباس سہروردی اور ڈاکٹر نادیہ حسن نے ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی آمد پر شکریہ اد اکیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکناوجی ملتان و اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے ویمنز اکنامک ایمپاورمنٹ ایکسپو کا افتتاح کیا۔ ایکسپو میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی صنعت و تجارت سے وابستہ خواتین، انٹرپرینیورز، اور دستکاروں نے اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے بڑے پیمانے پر ایکسپو کے انعقاد پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد، پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم، ڈاکٹر مریم عباس سہروردی اور دیگر ٹیم ممبران کی کارکردگی کو سراہا۔ پہلے روز افتتاحی سیشن کے بعد تکنیکی سیشن منعقد ہوئے جن میں ماہرین اقتصادیات اور سوشل سائنسز کے ماہرین نے مختلف موضوعات پر تفصیلی خطاب کیے۔