About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Islamia University of Bahawalpur organized an awareness walk on the occasion of International Day of Non-Violence 2024

PRO No. 361/24 dated 04.10.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
The Faculty of Social Sciences, the Islamia University of Bahawalpur in collaboration with the SDGs Collaboration Center and the Fatima Jinnah Women Leadership Center, organized an Awareness Walk on Non-Violence to commemorate the International Day of Non-Violence. The event promoted peace and emphasized the Islamic values of rejecting all forms of violence. The walk was attended by university faculty, students, and social activists who came together to raise awareness of the significance of non-violence in building a just and sustainable society. The walk sent a message of solidarity with those suffering in conflict zones around the world, particularly in Palestine, Lebanon, Yemen and Kashmir. Professor Dr. Rubina Bhatti, Dean of the Faculty of Social Sciences highlighted the event's importance and termed the walk as a reminder that non-violence is a powerful tool for fostering understanding and cooperation in our society. It aligns with the principles of the Sustainable Development Goals (SDGs), particularly SDG 16, which promotes peace, justice, and strong institutions, she added. Dr. Mariam Abbas Soharwardi, Additional Director of the SDGs Collaboration Center emphasized the need to involve youth in such initiatives empowering young people to embrace non-violence is critical for building a future free from conflict and injustice. Dr. Samar Fahd, Director Fatima Jinnah Women Leadership Centre, Dr. Farooq Ahmed, Chairman Department of Anthropology and Dr. Abid Gill, Chairman Department of Economic, also spoke on the role of women leaders in promoting peace and non-violence, advocating for increased participation of women in decision-making processes to address violence at its roots.


WhatsApp Image 2024-10-04 at 11.31.34 AM

 

پی آر او نمبر 361/24
مؤرخہ 04.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف SDGs کولیبریشن سنٹر اور فاطمہ جناح ویمن لیڈر شپ سنٹر کے اشتراک سے عدم تشدد کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ اس آگاہی واک کا مقصد امن کا فروغ اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرنے پر زور دینا تھا۔ واک میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی جو ایک منصفانہ اور پائیدار معاشرے کی تعمیر میں عدم تشدد کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ اس واک نے دنیا بھر میں خاص طور پر فلسطین، لبنان، یمن اور کشمیر میں تنازعات کے شکار لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔  پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ واک ایک یاد دہانی کا کام کرتی ہے کہ عدم تشدد ہمارے معاشرے میں افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ پائیدار ترقیاتی کے اہداف (SDGs) خاص طور پر امن، انصاف اور مضبوط اداروں کو فروغ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر مریم عباس سہروردی، SDGs کولابریشن سنٹر کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نے اس طرح کے اقدامات میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو عدم تشدد کو اپنانے کے لیے بااختیار بنانا تنازعات اور ناانصافی سے پاک مستقبل کی تعمیر کے لیے اہم ہے۔ ڈاکٹر ثمر فہد، ڈائریکٹر فاطمہ جناح ویمن لیڈرشپ سنٹر، ڈاکٹر فاروق احمد، چیئرمین شعبہ بشریات اور ڈاکٹر عابد گل چیئرمین شعبہ معاشیات نے بھی دو طرفہ امن اور عدم تشدد کو فروغ دینے میں خواتین کے کردار پر بات کرتے ہوئے خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت اور فیصلہ سازی کے عمل میں انکی موثر شرکت پر زور دیا۔


WhatsApp Image 2024-10-04 at 11.31.19 AM


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.