About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB and State Bank of Pakistan Jointly Organized An Awareness Session

PRO No. 362/PR
Date: 15/06/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Faculty of Management Sciences the Islamia University of Bahawalpur and Pakistan Institute of Banking and Finance State Bank of Pakistan jointly organized a mega seminar for Entrepreneurship Skill Development for students in the Main Auditorium. On this occasion, students were provided information about business opportunities under the Prime Minister's Kamyab Jawan program. The seminar was chaired by Prof. Dr. Muhammad Ashraf, Pro Vice Chancellor. Prof. Dr. Jawad Iqbal Dean Faculty of Management Sciences, Najeeb Ahmad Bukhari Chief Manager State Bank of Pakistan Bahawalpur, Gulzar Khan Joint Director State Bank of Pakistan, Mubashir Tayyab Deputy Director National Institute of Banking and Finance and Muhammad Arif Officer State Bank of Pakistan spoke on this occasion. A detailed briefing was given about the Central Revenue Banking and Monitoring Authority of the State Bank of Pakistan. The Bank was inaugurated on July 1, 1948 by the Father of the Nation, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah for monetary and banking regulations and other matters. It was informed on the occasion that the Government of Pakistan is encouraging Entrepreneurship and Startups Schemes and Rs. 100 billion has been allocated for the next financial year. Participants were briefed on successful startup schemes in Pakistan. So far 66 such startups have been set up including PITB, ITU, NUST, TIC, Pasha Funds, Seed Incubation, Microsoft Innovation Center, SMEDA, Cloud 9 Startups, National ICTR & D Funds, Eagle Investment and COMSATS Incubation Center. Khyber Pakhtunkhwa is setting up a large incubation chain. The participants were briefed on the opportunities and information of Small and Medium Enterprise Pakistan. At the end, the participants were briefed about the State Bank of Pakistan's refinancing scheme, especially the Prime Minister's Kamyab Jawan Program, a 100 billion refinancing scheme. Under which young people can start new business startups. As on March 2021, loans of Rs 435 billion, or one per cent of GDP, have been disbursed under the scheme. The students expressed interest in the State Bank of Pakistan's business schemes and pledged to launch new and innovative startups.

WhatsApp Image 2021-06-15 at 5.42.40 PM (1)

پی آر او نمبر363/21، مورخہ 15-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو ر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے اشتراک سے انٹرپرنیورشپ سکل ڈویلپمنٹ برائے طلباء وطالبات کے لیے مرکزی آڈیٹوریم میں میگا سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کو وزیر اعظم پاکستان کامیاب جوان سکیم کے تحت کاروبار کے مواقع سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف پرو وائس چانسلر نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، نجیب احمد بخاری چیف منیجرسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور،گلزار خان جوئنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان،مبشر طیب ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس اور محمد عارف آفیسر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے خطاب کیا اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بطور مرکزی ریونیو بینکنگ اور مانیٹرنگ اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس بینک کا افتتاح یکم جولائی 1948کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا۔سٹیٹ بینک کے بنیادی فرائض میں مانیٹرنگ پالیسی، کرنسی مینجمنٹ، ایکسچینج ریٹ، بینکنگ کے قوائد و ضوابط اور دیگر امور شامل ہیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ حکومت پاکستان انٹر پرنیورشپ اور سٹاراپس سکیموں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اس سلسلے میں آئندہ مالیاتی سال کے لیے 100ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ شرکاء کو پاکستان میں کامیاب سٹاراپس سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اب تک 66ایسے سٹاراپس قائم کیے جا چکے ہیں جن میں پی آئی ٹی بی، آئی ٹی یو، نسٹ،ٹی آئی سی،پاشا فنڈز،سیڈ انکیوبیشن، مائیکروسافٹ اینوویشن سنٹر، سمیڈا، کلاوڈ9سٹاراپس، نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈڈی فنڈز، بریزایگل انوسٹمنٹ اور کامسٹس انکیوبیشن سنٹرشامل ہیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں انکیوبیشن کی ایک بڑی چین قائم کر رہی ہے۔ اس موقع پر سمال اینڈ مینجمنٹ انٹرپرائزرپاکستان مواقع اور انفارمشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آخر میں شرکاء کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ری فنانس سکیم خاص طور پر پرائم منسٹر کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں آگاہ کیاگیا جو 100بلین حجم کی حامل ری فنانس سکیم ہے جس کے تحت نوجوان نئے بزنس سٹاراپس شروع کر سکتے ہیں۔ مارچ 2021تک اس سکیم کے تحت 435بلین کے قرضہ جات دیئے جاچکے ہیں جو جی ڈی پی کا ایک فیصد بنتا ہے۔ طلباء وطالبات نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی بزنس سکیموں میں بارے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے نئے او ر جدت آمیز سٹاراپس شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.