About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release (Inter faculty sports championship)

PRO No. 216/19

Dated 22.11.2019

Public Relations Office

The Islamia university of Bahawlapur

 

Inter faculty sports championship concluded at the Islamia University of Bahawalpur today. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor was the chief guest of the prize distribution ceremony. In his address he said that sports activities and participation of both girls and boys students will be highly encouraged. Athletics and marathon events will also be included in the sports activities. Sports complex and play grounds are fully functional and sports activities will be organized on regular basis. Director sports Dr. Aftab Hussain Gillani said that a friendly cricket match will be organized between faculty and administration to promote sports culture. On this occasion Vice Chancellor give away general winning trophy to faculty of Education while faculty of science got runner up trophy.      

Sprots eng 1

 

Sports 2

پی آراونمبر216/19مورخہ 22.11.2019
پبلک ریلیشنز آفس،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا ہے کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کا جزو لازم ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کیے جائیں۔ اتھلیٹکس اور میراتھن جیسے کھیلوں پر بھی بھرپور توجہ دی جائے گی جو عالمی سطح پر مقبول ہیں۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار انٹر فیکلٹی سپورٹس چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں سپورٹس کمپلیکس سمیت کھیلوں کے تمام میدانوں کو فعال کر دیا گیا ہے اور سمسٹر کے آغاز سے ہی کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھر پور آغاز ہو گیا۔ انٹر فیکلٹی سپورٹس چیمپئن شپ میں طلبہ وطالبات کی بھر پور شرکت قابل تعریف ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے اپنے خطاب میں نے کہا کہ جلد ہی فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر سپورٹس نے چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مختلف ایونٹس کی تفصیل بیان کی اور بتایا کہ جنرل ٹرافی فیکلٹی آف ایجوکیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ دوسری پوزیشن فیکلٹی آف سائنس نے حاصل کی ہے۔ ویمن سپورٹس میں جنرل ٹرافی فیکلٹی آف ایجوکیشن اور دوسری پوزیشن فیکلٹی آف سائنس نے حاصل کی۔اس موقع پر کرکٹ کا ایک میچ بھی منعقد ہوا جو فیکلٹی آف سائنس نے جیتا جبکہ فیکلٹی آف سائنس نے ہی رسا کشی کا مقابلہ جیتا۔ 

Sports 1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.