About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Press Release (IUB to organize seminars and cultural events on the occasion of Annual Jeep Rally)

PR. No. 240/19
Dated 19/12/2019
Public Relations Office, 
The Islamia University of Bahawalpur

Cholistan desert is custodian of great civilization which promoted message of peace and harmony in the world. The Islamia University of Bahawalpur will promote thousands years old Hakra Valley Civilization of this region. The Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob expressed these views during a meeting to organize various events in collaboration with Punjab Government, Tourism Development Corporation Punjab, Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry, Bahawalpur Museum and Cholistan Development Authority. He said that Annual Jeep Rally has become a grand event which brings thousands of tourists from around the world. The present government is doing all out efforts to promote Pakistan as a popular tourist destination in the world. The Islamia University of Bahawalpur being a leading university of the region will play a leading role to promote tourism in this region. The University will organize seminars to highlight centuries old cultural heritage and preachings of local Sufi Saints Hazrat Khawaja Gulam Fareed, Hazrat Noor Muhammad Maharvi and City of saints Uch Sharif will be highlighted which brought message of love, harmony, tolerance and inclusiveness to the world. An art exhibition will be held in Hakra Art Gallery and Cholistan Diorama will be displayed in Biodiversity Park Fort Derawar. Director Information Bahawalpur Rana Ejaz Mehmood, Ahmad Bilal, Senior Vice President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry, Dr. Nasrullah Khan Nasir and Prof. Dr. Mamuna Ghani, Prof. Dr. Shazia Anjum, Prof. Dr. Rana Ejaz Ali Khan and representatives of TDCP and Bahawalpur Museum were also present on this occasion.

Cholistan Culture meeting at IUB

  اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور صحرائے چولستان میں منعقد ہونے والی سالانہ جیپ ریلی کے موقع پر مقامی تاریخی ورثے اور آرٹ کلچر کے فروغ کے لیے تقریبات منعقد کرے گی۔ اس بات کا اظہار انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیپ ریلی کے موقع پر بہاول پور میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ یہ بہترین موقع ہے کہ جب انہیں ہاکڑہ تہذیب وثقافت جو سات ہزار برس قدیم ہے اور جس کے نشانات آج بھی صحرائے چولستان میں جابجا موجود ہیں، سے آنے والے سیاحوں، میڈیا اور دیگر مہمانوں سے روشناس کرائے جائیں۔ اس موقع پر چولستانی ثقافت، تمدن، آرٹ وکلچر کی نمائش منعقد کی جائے گی جس کا اہتمام جامعہ میں موجود ہاکڑہ آرٹ گیلری میں کیا جائے گا۔ اسی طرح قدیم ہاکڑہ تہذیب کے آثار، صوفیا ئے کرام حضرت خواجہ غلام فریدؒ، حضرت نور محمد مہاروی ؒ اور چنن پیر ؒ  کی امن اور رواداری کی تعلیمات سے متعلق خصوصی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ چولستان کے مقامی فنکار ہزاروں برس سے رائج لوک موسیقی کا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے۔ ڈراور میں واقع بائیو ڈائیورسٹی پارک میں سیاحوں کے لیے نمائشی چولستانی گاؤں لگایا جائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان کو سیر وسیاحت کا گہوراہ بنانے کے لیے اقدامات کے نتیجے میں آج پاکستان کو سال 2020کا بہترین سیاحتی ملک قرار دیا گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور حکومتی اِداروں کے اشتراک سے بہاول پور کو بہترین اور مثالی سیاحتی مقام قرار دینے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور رانا اعجاز محمود، سینئر نائب صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس احمد بلال، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، بہاول پور میوزیم کے نمائندوں، ڈاکٹر نصر اللہ خان ناصر، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجا ز علی خان، فرجاد فیض اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
 

Cholistan Culture Meeting

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.