About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Mahfil Mushaira was organized by IUB Literary Society, Directorate of Student Affairs, Islamia University Bahawalpur

پی آر او نمبر 420 /23
مورخہ 13.10.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
آئی یو بی لٹریری سوسائٹی ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیرِ اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت معروف شاعر عمیر نجمی نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر عصمت درانی، ایڈوائزر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی نے استقبالیہ کلمات کہے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ نظامت کے فرائض الطاف ملک کو ایڈوائزر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی نے ادا کیے۔ بعد ازیں طلبہ شعراء سیاف بن طاہر اور مہرین عبدالصمد نے اپنا کلام سنایا اور سامعین سیحوصلہ افزائی حاصل کی۔ دیگر شعراء میں ضیاء مزکور اور اسد تسکین شامل تھے، جنھوں نے عمدہ کلام پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ آخر میں عمیر نجمی نے اپنے کلام سے تقریب کی رونق بڑھائی، جسے حاضرین اور طلبہ کی جانب سے والہانہ داد و تحسین سے نوازا گیا۔ آئی یو بی لٹریری سوسائٹی ہمیشہ ادب کے فروغ اور پرورش لوح و قلم کے لیے کوشاں رہی ہے، اور مستقبل میں بھی انھی عزائم کی تکمیل کے لیے پیش پیش رہے گی۔

 

mushaira by DSA
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.