Loading…

PhD Open Defense at department of Zoology

PhD Open Defense at department of Zoology
Sep 22, 2026

PhD Open Defense at department of Zoology

Phd Scholar Aqsa Rubab and Mubarra Anum

پی آر او نمبر 376/26 مؤرخہ 22.09.2026

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

شعبہ زوالوجی، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی پی ایچ ڈی اسکالر اقصیٰ رُباب اور مبراءانعم کے تحقیقی مقالے کا مجلسی دفاع  بروز جمعرات، 24 ستمبر 2026ء، صبح 11:00 بجے جناح آڈیٹوریم، فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، بغداد الجدید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہوں گے۔دونوں سکالرز نے اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر مشتاق حسین لاشاری، چیئرمین شعبہ زوالوجی، بطور سپروائزر جبکہ ڈاکٹر مسرت عباس خان کو-سپروائزر کی رہنمائی میں مکمل کیا ہے۔مجلسی دفاع کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز، چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور بطور بیرونی ممتحن شرکت کریں گے۔اس موقع پر شعبہ زوالوجی کے اساتذہ، محققین، اسکالرز اور متعلقہ شعبہ جات سے وابستہ افراد  شرکت کر سکتے ہیں ۔