About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

PhD open defense at the Department of Iqbal Studies, IUB

پی آر او نمبر 186/24
مؤرخہ 29.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پی ایچ ڈی سکالر نیاز احمد کے تحقیقی مقالے کا مجلسی دفاع مورخہ 31 مئی 2024 بوقت : 02:00 بجے بمقام کانفرنس روم خواجہ غلام فرید ؒ  آڈیٹوریم، بغدادالجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقد ہوگا۔ پی ایچ ڈی سکالر کے تحقیقی مقالے کا موضوع "فرہنگ ہائے کلامِ اقبال (اُردو): تحقیقی و لسانی جائزہ" ہے اور یہ تحقیقی کام ڈاکٹر محمد اصغر سیال اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اقبالیات کے زیر نگرانی مکمل کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان ، چیئرمین شعبہ اُردو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور ڈاکٹر فرزانہ ریاض، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو جی سی یونیورسٹی لاہور بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ، طلبہ و طالبات اور ایم فل / پی ایچ ڈی سکالرز کو شرکت کی دعوتِ عام ہے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.