Honourable Prime Minister's Visit to IUB
PRO No. 479/PR
Date: 12/08/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Prime Minister Imran Khan inaugurated various projects at Islamia University of Bahawalpur. Prime Minister Imran Khan has said that he is very happy to see the ongoing research activities at Islamia University of Bahawalpur. Addressing the Farmers Convention at Islamia University of Bahawalpur, the Prime Minister said that he was very happy to know about the ongoing research on cotton and strip intercropping at Jamia Islamia. The Prime Minister inaugurated a world class nursing college at Islamia University of Bahawalpur. The nursing college will not only help in building the capacity of the existing manpower in the field of nursing in the region but also provide employment opportunities to the youth of South Punjab. The Prime Minister also inaugurated a cricket stadium at the Baghdad-ul-Jadeed Campus of Islamia University of Bahawalpur to promote cricket. He also inaugurated the 2.5 MW solar project. The project is not only capable of meeting the needs of the university but the additional power generated from it will also be provided to MEPCO. The project will benefit the national exchequer to the tune of Rs. 455 million over a period of 25 years. It will not only be a beacon for other institutions but also provide students with the opportunity for practical education and observation at the university. In view of the importance of cotton crop in Bahawalpur division, the Prime Minister also inaugurated the National Cotton Breeding Institute at Islamia University. So far 40% less water, 50% less pesticide use, 35% less gross cost production has been increased by 20% and now 40% less cost 30% production. The Prime Minister also inaugurated the Intercropping Research Center where research is being carried out initially to increase soybean and maize production through strip intercropping. The increase in soybean production will help increase farmers' income, reduce imports and make Pakistan more self-sufficient in edible oil. On the occasion, Punjab Chief Minister Sardar Usman Buzdar said according to the ranking of Islamia University of Bahawalpur Times Higher Education, it has joined the top 1,000 universities in the world. A photovoltaic solar plant at a cost of Rs 30.4 crore and a cricket stadium and pavilion at a cost of Rs 50 million have been constructed in the university which was inaugurated by the Prime Minister today. Federal Minister Tariq Bashir Cheema and Special Assistant Jamshed Iqbal Cheema also addressed the function. Federal Minister Makhdoom Khusro Bakhtiar, Malik Amin Aslam, Advisor Environment, Parliamentary Secretary and MNA Kanwal Shozaib, MNAs, Makhdoom Samiul Hassan Gilani, Farooq Azam Malik, Amir Dogar, Syed Mubeen Ahmed, Zafar Iqbal Warraich, Provincial Ministers Hashim Jawan Bakht, Hussain Jahanian Gardezi, Makhdoom Iftikhar Hussain Gilani, and MPAs, Chaudhry Shafiq, Chaudhry Masood Ahmed, Amir Nawaz Chandio, secretaries, senior officials and farmers were present in large numbers were present on the occasion.
پی آر او نمبر479/21، مورخہ 12-8-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری تحقیقی سرگرمیوں کودیکھ کربہت خوشی ہوئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ وہ جامعہ اسلامیہ میں کپاس اور انٹرکراپنگ (strip Intercropping)پر جاری تحقیق سے متعلق جان کر بہت خوشی ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں عالمی معیار کی تدریسی سہولیات سے آراستہ نرسنگ کالج کا افتتاح کیا۔نرسنگ کالج نہ صرف خطے میں نرسنگ کے حوالے سے موجود افرادی قوت کی استعداد بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔وزیرِ اعظم نے کرکٹ کی فروغ کیلئے قائم کئے جانے والے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا۔مزید وزیرِ اعظم نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 2.5 میگا واٹ کے سولر منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔منصوبہ نہ صرف یونیورسٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کی استعداد رکھتا ہے بلکہ اس سے ملنے والی اضافی بجلی کو میپکو کو بھی فراہم کیا جائے گا۔منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی کا یونٹ صرف 1.7 روپے میں میسر آئے گا اور 25 سال کی مدت میں یہ منصوبہ مجموعی طور پر قومی خزانے کو 45کروڑ 50 لاکھ روپے تک کا فائدہ پہنچائے گا۔ یہ نہ صرف دوسرے اداروں کیلئے مشعلِ راہ ہوگا بلکہ یونیورسٹی میں طلبہ کو عملی تعلیم و مشاہدے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ بہاولپور ڈویژن میں کپاس کی فصل کی اہمیت کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم نے اسلامیہ یونیورسٹی میں نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا۔ادارہ کپاس کی فصل میں کم وسائل سے ذیادہ پیداوار پر تحقیق کے ذریعے کپاس کی کاشت میں جدتیں لا رہا ہے۔تحقیق شدہ اقسام میں اب تک 40 فی صد کم پانی، 50 فی صد کم کیڑے مار ادویات کے استعمال، 35 فی صد کم مجموعی لاگت سے پیداوار میں 20 فیصد تک صد اضافہ کیا گیا ہے اور جسکو 40 فی صد کم لاگت سے 30 فی صد پیداوار میں اضافے تک لانے کیلئے کام جاری ہے. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے انٹر کراپنگ ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا جہاں ابتدائی طور پر سٹرپ انٹر کراپنگ (Strip Intercropping) کے ذریعے سویا بین اور مکئی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تحقیق کی جا رہی ہے۔مزکورہ تکنیک مکئی کی کاشت کو متاثر کئے بغیر سویابین کی پیداوار میں اضافے میں معاون ثابت ہوگی۔سویا بین کی پیداوار میں اضافے سے کسان کی آمدن میں اضافہ، درآمدات میں کمی اور خوردنی تیل میں پاکستان کافی حد تک خود کفیل ہو سکے گا۔اس موقع پر وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ کے مطابق دنیا کی پہلی ہزار یونیورسٹیوں میں شامل ہو چکی ہے۔ یونیورسٹی میں 30.4کروڑ لاگت سے فوٹو وولٹک سولر پلانٹ اور 5کروڑ کی لاگت سے کرکٹ سٹیڈیم اور پویلین تعمیر ہوا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نے آج کیا۔ تقریب سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار،ملک امین اسلم،ایڈوائزر ماحولیات، پارلیمانی سیکریٹری و ایم این اے کنول شوزیب، مخدوم سمیع الحسن گیلانی، فاروق اعظم ملک، عامر ڈوگر، سید مبین احمد، ظفر اقبال وڑائچ،صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،حسین جہانیاں گردیزی، مخدوم افتخار حسین گیلانی، چوہدری شفیق، چوہدری مسعود احمد، عامر نواز چانڈیو، سیکریٹریز، اعلیٰ حکام اور کسان بڑی تعداد میں موجود تھے۔