About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Prof. Dr. Rao Imran Habib along with faculty met with Sardar Abdul Basit Khan, President High Court Bar Bahawalpur

پی آر او نمبر 430/24
مؤرخہ 21.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) ڈین فیکلٹی آف لاء اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب اور دیگر فیکلٹی ممبران نے سردار عبدالباسط خان بلوچ، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور سے ملاقات کی، جہاں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر اہم عہدیداران، بشمول جوائنٹ سیکرٹری میاں سعادت علی ندیم اور فنانس سیکرٹری عمران مِسن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران قانونی تعلیم کے فروغ اور لاء ایڈمیشنز کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کا مقصد طلبہ کو معیاری قانونی تعلیم کی فراہمی کے لیے یونیورسٹی اور بار ایسوسی ایشن کے مابین تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے قانونی تعلیم کے شعبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس ملاقات سے نہ صرف ادارہ جاتی تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ طلبہ کے لیے مزید مواقع اور سہولیات فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

WhatsApp Image 2024-11-21 at 2.28.47 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.