About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The inauguration ceremony of Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar's book "Ilm Ki Rahadariyaan" was held at IUB

PRO No. 93/24 dated 13.03.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
BAHAWALPUR () The inauguration ceremony of Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar's book "Ilm Ki Rahadariyaan" was held at Khawaja Ghulam Farid Auditorium the Islamia University of Bahawalpur. Prof. Dr. Javed Iqbal, former Principal Quaid-e-Azam Medical College Bahawalpur, Prof. Dr. Shazia Anjum, Dean Faculty of Chemical and Biological Sciences, Prof. Dr. Rana Mohammad Shahzad, Chairman Department of Media and Communication Studies, Prof. Dr. Altaf Hussain, Dr. Zeeshan Tabasum, Dr. Anees al-Hussain, Dr. Ayesha Akhlaq, Agha Sadaf Mehdi, Producer Campus Radio and Nawal Mehdi discussed various aspects of the book. Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar thanked all the distinguished guests and said that the institutions of higher education are the places where not only the vast buildings are there but also the experts of wisdom are brought together. Transparent and efficient arrangements are made to make proper use of libraries, laboratories and other facilities are arranged, such a sacred place is called a university. He said that writing this book was no less than a challenge. In each university, a large number of departments, research groups, project faculties, schools, excellent research done by these people, works and books written by them, obviously, all this cannot be included in it, yes, but an attempt to give a glimpse. This book is attributed to the Islamia University of Bahawalpur and contains valuable information chapters covering 10 renowned universities. These include Massachusetts Institute of Technology, University of Oxford, University of Cambridge, University College London, Harvard University, California Institute of Technology, Stanford University, Imperial College London, ITH Zurich and the University of Chicago. A large number of students, university teachers, administrative officers, chairpersons, deans, and civil society members participated in the ceremony. The participants appreciated the efforts of the author and termed the book as a beacon for universities, which also has many role models for students and teachers and success stories that can inspire them to move forward.

 

BLC of prof dr saeed buzdar

 

پی آر او نمبر 93/24
مؤرخہ 13.03.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور () پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی کتاب ''علم کی راہداریاں '' کی تقریب پذیرائی خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سابق پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد شہزاد چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین، ڈاکٹر ذیشان تبسم، ڈاکٹر انیس الحسنین، ڈاکٹر عائشہ اخلاق، آغا صدف مہدی پروڈیوسر کیمپس ریڈیو اور نوال مہدی نے کتاب سے متعلق گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے وہ دانشگاہیں ہیں جہاں نہ صرف وسیع عمارتیں ہوتی ہیں بلکہ حکمت اور دانائی کے ماہرین کو اکٹھا کیا جاتا ہے۔ ان سے صحیح معنوں میں استفادہ کرنے کے لیے شفاف اور کارآمد انتظامات تشکیل دیئے جاتے ہیں۔ کتب خانے، لیبارٹریاں اور دیگر سہولیات کا بندوبست کیا جاتا ہے، ایسی مقدس جگہ کو یونیورسٹی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب لکھنا ایک چیلنج سے کم نا تھا۔ ہر ایک یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں شعبے، ریسرچ گروپ، پراجیکٹ فیکلٹی، سکول ان لوگوں کے کیے ہوئے شاندار تحقیقی، کام اور ان کی لکھی ہوئی کتابیں، ظاہر ہے یہ سب اس میں نہیں سمویا جا سکتا، البتہ ایک جھلک دیکھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اس کتاب کو لکھنے کے دوران پیش آنے والے خوشگوارلمحات اور ان جامعات سے وابستہ نابغہ روزگار شخصیات کا بھی احاطہ کیا ہے۔ اس کتاب کا انتساب دنیا بھر کے اچھے اداروں، وہاں کے تجربہ گاہوں، اچھے اداروں کی بنیادیں رکھنے والے شاندار لوگوں، اور ان اداروں کو اپنے مقصد کے مطابق چلانے والے منتظمین کے نام ہے۔ کتاب میں 10 یونیورسٹیوں کی بیش قیمت معلومات کے ابواب موجود ہیں۔ ان میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی آف کیمبرج، یونیورسٹی کالج لندن، ہارورڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سٹینفورڈ یونیورسٹی، امپیریل کالج لندن، آئی ٹی ایچ زیورک اور دی یونیورسٹی آف شکاگو شامل ہیں۔ تقریب میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد کے ساتھ جامعہ کے اساتذہ، انتظامی افسران، چئیر پرسنز، ڈینز اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے مصنف کی کاوش کو سراہا اور اس کتاب کو جامعات کے لئے ایک مشعل راہ قرار دیا جس میں طلبا اور اساتذہ کے لئے بہت سے رول ماڈل بھی ہیں اور کامیابی کی ایسی داستانیں ہیں جو ان میں آگے بڑھنے کے لئے مزید تحریک پیدا کرسکتی ہیں۔

 

BLC of prof dr saeed buzdar (urdu)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.