About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Water supply problems in IUB hostels has been solved, Administration IUB

پی آر او نمبر 172/24
مؤرخہ 22.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گزشتہ رات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغدادالجدید کیمپس میں ہاسٹل طالبات کی جانب سے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کو  پانی کی فراہمی کے لئے فوری متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنر پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ہاسٹلز میں پانی کی سپلائی بحال کرا دی ہے۔ گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ پانی کی فراہمی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے بغداد الجدید کیمپس میں دو اضافی ٹربائن جلد از جلد نصب کی جائیں تاکہ طلباء و طالبات شدید گرمی کے موسم میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کریں۔ یونیورسٹی رجسٹرار محمد شجیع الرحمان کے مطابق موجودہ ٹربائن کی مرمت کے ساتھ ساتھ دو اضافی ٹربائن کی تنصیب کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.