About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

two-day International Conference on Interdisciplinary Approaches in Social Sciences 2022 has been started

پی آر نمبر 459/22
 مورخہ 22.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سماجی علوم و اطلاقی نفسیات کے باہمی تعلق موضوع پر دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا بغدا دالجدید کیمپس میں آغاز ہو گیا۔ اس سال کانفرنس کا موضوع سب کے لیے دماغی صحت، سماجی اہداف، چیلنجز اور ان کا دیرپا حل ہے۔ کانفرنس میں ملائیشیاء، برطانیہ، فلپائن اور پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں اور جامعات سے آئے ہوئے 100 سے زائد مندوبین شریک ہیں۔ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ عالمی سطح پر نفسیات سے متعلقہ مسائل کے بڑھنے سے ان کے سائنسی حل کی جانب بڑھنے کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ آج کی نسل کو درپیش نفسیاتی مسائل کے حل میں جامعات کا کردارکلیدی ہے۔ ان حالات میں شعبہ اطلاقی نفسیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد اور ملکی اور غیر ملکی مندوبین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا احسن اقدام ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مرکزی کیمپس اور رحیم یار خان کیمپس میں اپلائیڈ سائیکالوجی سے متعلقہ موضوعات پر تدریس، تحقیق اور کانفرنس و سیمینار کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔ یونیورسٹی میں قائم انیبلنگ سنٹر اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور اور شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان سے شعبہ نفسیات سے عملی تعاون قابل تعریف ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کہا کہ کانفرنس میں نفسیات سے متعلقہ کثیر الجہتی موضوعات پر34 سے زائد ملکی اور غیر ملکی ماہرین کلید ی خطبات دے گے۔ دودن تک جاری رہنے والی اس کانفرنس کی سفارشات پالیسی میکر اور فیصلہ ساز اداروں تک پہنچائی جائیں گی تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے سفارشات دی جاسکیں۔ کانفرنس چیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ شعبہ اطلاقی نفسیات تدریس اور اعلیٰ معیار کی تحقیق کے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر بھی کام کر رہا ہے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ہونے والی یہ کانفرنس نفسیات کے موضوع پر اساتذہ اور طلباء کے لیے علمی سنگ میل ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں دماغی صحت، میڈیا سائیکالوجی، کرونا بحران کے اثرات، ایجوکیشنل سائیکالوجی اور والدین کے نفسیات پر اثرات پر مقالہ جات پیش کیے جائیں گے۔ اس مو قع پر مہمان عزاز محسن رفیق ڈی آئی جی جیل خانہ جات، پروفیسر ڈاکٹر نیاز مقصود سربراہ شعبہ سائیکاٹری قائداعظم میڈیکل کالج نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شریک غیر ملکی مندوبین پروفیسر ڈاکٹر کرسٹوفرلیوس، برطانیہ، پروفیسر ڈاکٹر جوسلیٹو بنانو، فلپائن، پروفیسر ڈاکٹر روزنی بن اسماعیل، ملائیشیاء، ڈاکٹر خان محمد رضی الدین توفیق برطانیہ نے اہم موضوعات پر کلیدی خطبات پیش کیے۔ پہلے روز 10 متوازی سائنٹیفک سیشنز اور پوسٹر پریزنٹیشن  کے سیشن منعقد ہوئے۔ اِن کے موضوعات میں طلباء اور نوجوانوں کی دماغی صحت، خاندانی تعلقا ت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں، ڈیجیٹل ورلڈ، مینٹل ہیلتھ اور سوسائٹی، منفی اثرات، تشدت اور محروم طبقات کا استحصال، طلباء کی دماغی صحت میں تعلیمی اداروں کا کردار جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر قدسیہ طارق، یونیورسٹی آف کراچی، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ حنیف، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر سرور سلطان بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے خطاب کیا۔

 

psy 1

 

psy 2

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.