About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

3rd Annual Literary and Literary Festival BLCF-2023 has officially started today at Baghdad ul Jadeed Campus, IUB

PRO No. 89/23 dated 28.02.2023
Directorate of Public Relations
The Islamia University of Bahawalpur
 The 3rd Annual Literary and Literary Festival BLCF-2023 in the Islamia University of Bahawalpur has officially started today at Baghdad ul Jadeed Campus. In the opening ceremony, Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Commissioner Bahawalpur Dr. Ehtisham Anwar, Deputy Commissioner Zaheer Ahmad Jappa, Syed Tabish Alwari and President Chamber of Commerce and Industry Bahawalpur Chaudhry Zulfiqar Ali Mann inaugurated the Bahawalpur Literary and Cultural Festival. On this occasion, Asghar Nadeem Syed, Jami Chandio, Hina Jilani, Nazir Leghari, Sardar Ali Shah, Prof. Dr. Hameed Raza Siddiqui, Hafeez Khan, Deans, Principal Officer, Senior teachers and officers participated. Vice Chancellor Engr. Professor Dr. Athar Mahboob said that educational institutions try to involve the young generation in literary and cultural activities along with education so that they can play their role in the society. He welcomed all the guests to the 3rd Bahawalpur Literary and Cultural Festival. Commissioner Bahawalpur Dr. Ehtisham Anwar while speaking said that the organization of this festival is very welcome as this kind of literary and cultural festival gives our youth an opportunity to know about their culture. Speaking, Jami Chandio said that literature is very important for the society and such a festival helps in shaping the society. He said that literature and culture have a close relationship with education. Universities around the world are creating a new educational revolution by harmonizing modern sciences with literature and culture. Shahzad Ahmed Khalid, Focal Person/ Director Press Media and Publications, the Islamia University, Bahawalpur, briefing on this occasion, said that the first day was on February 27. Recitation and Naat and Elocution Competitions were organized at Abbasia Campus and Rizwan and Moazzam Ali Khan entertained the participants in Qawwali Night. Aqeel Abbas Jafari, Sajjad Parvez, Naeem Masood, Saleem Saffi, Syed Noor, Nasir Adeb, Aqeeb Abbas Jaffari, Hasnain Jamal, Azhar Majuka, Ajmal Sajid, Jameel Parwana, Mohan Bhagat, Zahoor Ahmed Lohar, Wahab Bhagti, Javed Iqbal, Mujahid Barelvi, Amna Mufti and other famous personalities were among the four-day events of Bahawalpur Literary and Cultural Festival. On this occasion, the launch of 20 books will also be held. A RuBaru session was held with Prof. Dr. Athar Mahboob in which his personal life, struggles and achievements were discussed. His book was also launched on this occasion. Besides, special sessions will be held with Hasnain Jamal, Mujahid Barelvi, Seema Kamrani, Khalil ur Rehman Qamar, Oriya Maqbool Jan. There will be special arrangements for regional music and theater plays. The important part of Bahawalpur Literary and Cultural Festival is the Media Conclave. Dr. Asif Naveed Ranjha, the organizer of these events, said that on the occasion of the festival, book exhibition, flower exhibition, industrial and handicraft exhibition, agricultural Exhibition and food stalls will be set up. The celebrations will conclude with a late night musical night on Thursday in which popular singer Falak Shabbir will participate.

 

WhatsApp Image 2023-02-28 at 17.18.54

 

 

پی ار او نمبر 89/23
مورخہ 28.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

 

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے سالانہ ادبی و ثفافتی میلے BLCF-2023 کا آج بغداد الجدید کیمپس میں باقاعدہ آغاز ہو گیاہے۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ، سید تابش الوری اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاول پور چوہدری ذولفقار علی مان نے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اصغر ندیم سید، جامی چانڈیو، حنا جیلانی، نذیر لغاری، سردار علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، حفیظ خان، ڈینز، پرنسپل آ فیسر، دیگر اساتذہ اور افسران نے شرکت کی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہو ں نے تیسرے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول ہمیں نئے راستوں کو متعین کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اس طرح کے ادبی و ثقافتی فیسٹیول سے ہمارے نوجوانوں کو اپنی ثقافت کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ جامی چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے اور اس طرح کے فیسٹیول سے معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب اور ثقافت کا تعلیم سے گہرا رشتہ ہے۔ دنیا بھر میں جامعات ادب وثقافت کے ساتھ جدید علوم کو ہم آہنگ کر کے ایک نیا تعلیمی انقلاب برپا کر رہی ہیں۔ اس موقع پر تفصیلات بیان کرتے ہوئے شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بتایا کہ پہلے روز 27 فروری کو عباسیہ کیمپس میں قرآت اینڈ نعت اور تقریری مقابلے منعقد کیے گئے اور رضوان اور معظم علی خان نے قوالی نائٹ میں شرکاء کو محضوظ کیا۔ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے چار روزہ تقریبات میں عقیل عباس جعفری، سجاد پرویز، نعیم مسعود، حسنین جمال، اظہر مجوکا، اجمل ساجد، جمیل پروانہ، موہن بھگت، ظہور احمد لوہار، واہاب بھگتی،جاوید اقبال، مجاہد بریلوی، آمنا مفتی، انوار سین رائے، فصیح باری خان، ہرمیت سنگھ، عمران عباس، محمد طاہر حسن، ناصر ادیب، ظفر اقبال سندھو، سیما کمرانی، شاکر شجاع آبادی، عباس تابش، آغا صدف مہدی، امبریں حسین امبر، اظہر فراغ، گل نوخیزاختر، جہانگیر مخلیز، انعام الحق جاوید، منصور آفاق، ندیم بھابھا، ناصرہ زبیری، سباحت عروج، شہبار نئیر، سلیم ساغر، شاہد مکلی، شوکت فہیم، سید تابش الوری، طاہر شہیر، عمیر نجمی، وصی شاہ، واصف علی، زاہد فخری، ذیشان اطہر، جنید سلیم، سلیم صافی اور دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔  اس موقع پر 20 کتابوں کی تقریب رونمائی بھی منعقد کی جائے گی۔ روبرو سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ساتھ سیشن منعقد کیا گیا جس میں ان کی ذاتی زندگی، جدوجہد اور کامیابیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ان کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس کے علاو حسنین جمال، مجاہد بریلوی، سیما کمرانی، خلیل الرحمان قمر، اوریا مقبول جان کے ساتھ خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی۔ علاقائی موسیقی اور تھیٹر ڈراموں کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کا اہم حصہ میڈیا کنکلیو ہے اس باردو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے کا موضوع پاکستانی فلم انڈسٹری کل اور آج جس میں امان اللہ سپرہ، آمنا مفتی، انور سین رائے، فصیح بری خان، ہرمیت سنگھ، عمران عباس، محمد طاہر حسین، مجاہد بریلوی، نعیم مسعود، ناصر ادیب، نذیر لغاری اور ظفر اقبال سندھو شریک ہوں گے۔ اسی طرح دوسرے حصے کا موضوع بول کے لب آزاد ہیں تیرے، جس میں اشرف شریف، اظہر مجوکا، گل نو خیز اختر، ارشد احمد عارف، جنید سلیم، محسن بھٹی، نسیم شاہد، اوریا مقبول جان، سجاد جہانیاں، سجاد میر، سلیم صافی، شاہد اجمل ملک، شاکر حسن شاکر، توفیقا بٹ شریک ہوں گے۔ ان تقریبات کے منتظم ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ فیسٹیول کے موقع پر بغدا دالجدید کیمپس میں کتابوں کی نمائش، پھولوں کی نمائش، صنعتی و دستکاریوں کی نمائش، زرعی نمائش اور کھانوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔
ان تقریبات کا اختتام جمعرات کو رات گئے میوزیکل نائٹ سے ہوگا جس میں مشہور گلوکار فلک شبیر شریک ہوں گے۔

 

 

WhatsApp Image 2023-02-28 at 16.27.35

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.