About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

74th Syndicate Meeting

PRO No. 126/20

Dated 05-07-2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

The Syndicate of the Islamia University of Bahawalpur has approved budget estimate of Rs. 5387.983 million for the financial year 2020-21 besides giving node to re-structural plane to enhance number of faculties and teaching departments. The 74th meeting of the syndicate held under the chair of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor at Abbasia Campus. The university budget is development and welfare of oriented aiming to enhance scholarships and no increase in fee. Development budget has been estimated Rs. 1217.366 million which is part of three years development plan to construct four academic blocks in Bahawalpur and Bahawalnagar Campuses. The Syndicate also approved University Testing Services, Sir Sadiq Research and Computing Center and HEC Data Center and Directorate of Academics. The Syndicate also approved full scholarships for two children of journalists from Bahawalpur during every academic sessions and special quota of one seat for admission of a journalist in MPhil and PhD Media Studies programme. Recommendations of selection boards, selection committees, academic council and finance and planning committee were also considered. Various administrative, financial and teaching matters were considered and cases of pensions, remunerations, study leave and relevant affairs were also discussed during the meeting.  The members attended the meeting included Dr. Muhammad Afzal, MPA, Prof. Dr. Niaz Ahmad, Vice Chancellor Punjab University Lahore, Prof. Dr. Saiqa Imtiaz Asif, Vice Chancellor, Govt. Sadiq College Women University Bahawalpur, Prof. Dr. Hameed Raza Siddiqui, Prof. Dr. Naveed Akhtar, Engr. Prof. Dr. Amjad, Dr. Hafiz Haider Ali, representative Secretary Higher Education Department Punjab, Shahzad Akhtar Malik, representative of Secretary Finance Punjab, Sumera Malik, Dr. Ghulam Hassan Abbasi, Khalil ur Rehman, Kalsom Akhtar, Prof. Dr. Moazzam Jamil, Registrar and Prof. Dr. Abou Bakar, Treasurer.

Syndicate Meeting Eng

 

 پی آر او نمبر126/20، مورخہ 05-7-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سینڈیکیٹ نے مالیاتی سال 2020-21کے لیے 5387.983 ملین روپے کے بجٹ اور تدریسی اصلاحات کے تحت نئی فیکلٹیوں اور شعبہ جات میں اضافے کی منظوری دے دی۔ سینڈیکیٹ کا اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد افضل ممبر پنجاب اسمبلی، پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امیتاز آصف، وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر،سمیرا ملک،ڈاکٹر حافظ حیدر علی نمائندہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، شہزاد اختر ملک نمائندہ سیکریٹری فنانس پنجاب،،ڈاکٹر غلام حسن عباسی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، خلیل الرحمن اسسٹنٹ پروفیسر، کلثوم اختر لیکچرار، پروفیسر ڈاکٹر ابو بکر خزانہ دار اور پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار و سیکریٹری نے شرکت کی۔اراکین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تعمیر وترقی اور طلباء وطالبات کی فلاح وبہبود پر مبنی بجٹ کو سراہا۔ موجودہ بجٹ میں فیسیں نہیں بڑھائی گئیں اور سکالرشپ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے اور طلباء وطالابت کے لیے سکالر شپ کی مد میں 383ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ میں داخلوں میں اضافے اور بہتر مالیاتی نظم ونسق کے باعث یونیورسٹی کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1217.366ملین روپے رکھے گئے ہیں اور اور تین سالہ ترقیاتی پلان ڈویلپمنٹ کے تحت چار نئے اکیڈمک بلاکس تعمیر کیے۔ان میں فارمیسی، کنونشل میڈیسن، لائف سائنسز، ویٹرنری، کمپیوٹر سائنسز، فزکس اور بائیو کیمسٹری وبائیو ٹیکنالوجی شعبہ جات اور بہاولنگر کیمپس کے لیے تدریسی بلاک شامل ہیں۔ یونیورسٹی میں فیکلٹیوں کی تعداد 6سے بڑھا کر 13اور شعبہ جات کی تعداد 48سے بڑھا کر 123کر دی گئی ہے۔ تدریسی شعبہ جات کے سربراہوں کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروسز، ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر، سر صادق ریسرچ اینڈ کمپیوٹنگ سنٹر، ایچ ای سی ڈیٹا سنٹر اور ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس کے قیام کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں بہاول پور کے صحافیوں کے لیے الصادق سکالرشپ کی منظوری دی گئی جسکے تحت صحافیوں کے دو بچوں کو ہر سیشن میں فل سکالرشپ دئیے جائیں گے  اور ایم فل و پی ایچ ڈی میڈیا سٹڈیز میں ہر سال ایک صحافی کو سکالرشپ پر داخلہ فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں گزشتہ سلیکشن بورڈوں، سلیکشن کمیٹیوں، اکیڈمک کونسل اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف انتظامی، مالیاتی اور تدریسی معاملات زیر غور آئے اور ملازمین کے پنشن، مشاہرات، سٹڈی لیو اور دیگر متعلقہ امور کی منظوری دی گئی۔ 

Syndicate Meeting-1


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.