About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor IUB attend the Book Launching Ceremony

پی آر او نمبر409/21، مورخہ 02-07-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ملتان ٹی ہاوس میں رازش لیاقت پوری کی کتاب''اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، عہد ڈاکٹر اطہر محبوب کی تقریب رونمائی'' کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، میاں نورالحق جھنڈیر، ڈاکٹر حمید رضا صدیقی،ڈاکٹر امجد بخاری،بریگیڈئر ر قیصر مہے،ظہور دھریجہ اور پروفیسر مقبول گیلانی اور دیگر ادبی شخصیات بھی شریک تھے۔تقریب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔کتاب انسان، معاشرے اور تہذیب کے ارتقاء میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے رازش لیاقت پوری کو تعلیم جیسے مقدس پیشے سے وابستہ شخصیت اور درسگاہ بارے کتاب لکھنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا میری اولین خواہش ہے۔علی شہزادایک ادب دوست ہونے کے ناطے ملتان ٹی ہاوس آ کر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملتان ٹی ہاوس کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے بغیر کسی ملک کی معاشی ترقی ممکن نہیں۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب نے کہا کہ یونیورسٹی کی ریسرچ  سویا بین اور مکئی کے بیج پر تحقیق کو سی پیک منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے اور سویا بین اور مکئی کے بیج پر تحقیق کے پراجیکٹ کی تکمیل سے سالانہ ملک کوقیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ انہو ں نے کہا کتاب کے ذریعے علم کی طاقت حاصل ہوتی ہے جو کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے۔میاں نورالحق جھنڈیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مختلف شعبوں میں کام کرنیوالی قابل شخصیات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ بریگیڈئر قیصر مہے نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب ایک خاص وژن اور سوچ کے ذریعے تعلیم کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔ پروفیسر حمیدرضا صدیقی  نے کہا کہ رازش لیاقت پوری کی کتاب سے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب پر مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لئے دباو بڑھے گا۔ ڈاکٹر امجد بخاری نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافے کے باوجود پاکستانی قوم کا  معاشرتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں طرز عمل ذمہ دارانہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتابیں قوموں کے وقار میں اضافہ کرتی ہیں۔ظہور دھریجہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد ملتان کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ بھی دئے گئے۔

Book ceremony of Razish Liaqat puri

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.