About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A consultative meeting jointly organized by IUB and BCCI to promote soybean cultivation

PRO No.337/22, dated 14.09.2022
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
A consultation meeting was held at Baghdad-ul-Jadeed Campus to promote soybean cultivation jointly organized by the Islamia University of Bahawalpur and Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry. Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry Hafiz Muhammad Younis, senior officials and oil mills owners were present in the meeting. Director National Research Center for Intercropping, Dr. Muhammad Ali Raza, gave a detailed briefing on the cultivation of corn and soybeans through intercropping in the meeting. He said that by cultivating 20% of the area through intercropping of soybean and sugarcane in spring, Pakistan could reduce its soybean import bill by 15%. By adopting soybean-wheat intercropping on a large scale and planting 10% of the wheat area, they could reduce their soybean import bill by another 15%. Intercropping of maize and soybean has significant potential to increase local soybean production in Pakistan without reducing maize production. He said that from the successful experience in China, soybean crop is obtained, which will save valuable foreign exchange spent on importing edible oil and poultry feed. By following this model in Pakistan as well, especially by attracting the farmers towards the cultivation of soybeans, its benefits can be maximized. Valuable foreign exchange spent on poultry and edible oil can be saved by making the producers of edible oil aware of its importance and benefits. President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry Hafiz Mohammad Younis said that according to the vision of Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, intercropping cultivation by the Islamia University of Bahawalpur is very ideal, thanks to which the country's economy can improve. He said that the briefing and suggestions presented by Dr. Muhammad Ali Raza, a young scientist of the Islamia University of Bahawalpur, and the information related to the Chinese experience are very valuable and it is very gratifying that the intercropping experience has been carried out by China's Sichuan Agriculture. This project has also been included in the CPEC projects, thanks to which new development opportunities will be available for Pakistan. On this occasion, it was decided that a consultative meeting between farmers and industrialists regarding soybean intercropping will be organized in Multan as well. By attracting farmers and oil producers in southern Punjab towards soybeans, the country can save billions of dollars in foreign exchange in terms of imported oil and poultry feed, which will prove to be a good omen for the country's economy. Ahmed Ali Jabbar Senior Vice President, Mansoor Ahmed Vice President, Muhammad Muneeb Malik Member Executive Committee, Malik Muhammad Ejaz Nazim Member Executive Committee, Mureed Ahmad Naeem Member Executive Committee, Umar Farooq Member Executive Committee, Muhammad Habib Majid, Member Executive Committee, Muhammad Jawad Bandisha Member Executive Committee, Ahmad Bilal Former Senior Vice President, Chaudhry Waheed Arshad Awax Cotton Yarns, Prof. Dr. Moazzam Jamil Registrar, Prof. Dr. Muhammad Nafees Chairman Department of Horticulture, Prof. Dr. Naveed Aslam Mulghani Chairman Department of Plant Pathology, Prof. Dr. Muhammad Atif Director OREC, Dr. Aun Samar, Chairman Department of Agronomy, Dr. Muhammad Naeem, Chairman Department of Plant Breeding, Dr. Maqshof Ahmed, Director Academics, Shahzad Ahmed Khalid, Director Press Media and Publications and other officers were also present.



BCCI conf eng

 

 

پی آر او نمبر 337/22
 مورخہ 14.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے سویابین کی کاشت میں اضافے کے لیے ایک مشاورتی اجلاس بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمد یونس، سینئر عہدیداران اور آئل ملز مالکان موجود تھے۔ اجلا س میں انٹرکراپنگ کے ذریعے مکئی اور سویابین کی کاشت سے متعلق ڈائریکٹرنیشنل ریسرچ سنٹر فارانٹرکراپنگ ڈاکٹر محمد علی رضا نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار میں سویا بین اورگنے کی انٹرکراپنگ کے ذریعے 20% رقبے پرکاشت سے پاکستان اپنے سویا بین کے درآمدی بل کا 15% کم کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ سویا بین اورگندم کی انٹرکراپنگ کو بڑے پیمانے پر اپنانے اور10% گندم کے رقبے پر کاشت کے ذریعے اپنے سویا بین کے درآمدی بل کا مزید 15% کم کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ مکئی اور سویا بین کی انٹرکراپنگ میں پاکستان میں مکئی کی پیداوار کو کم کیے بغیر مقامی سویا بین کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کامیاب تجربے سے سویابین فصل حاصل ہو تی ہے جس سے خوردنی تیل اور پولٹری فیڈ کی درآمد پرخرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ پاکستان میں بھی اس ماڈل پر عمل کرکے خصوصا کسانو ں کو سویابین کی کاشت کی طرف متوجہ کرکے اس کے فوائد سے مستفید کیا جا سکے۔ خوردنی تیل سے وابستہ صنعت کاروں کو اس کی اہمیت اور فوائدسے آگاہ کرکے پولٹری اور خوردنی تیل کی مد میں خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکتی ہے۔ صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمد یونس نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے انٹرکراپنگ کاشت انتہائی مثالی ہے جس کی بدولت ملکی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر محمد علی رضا کی جانب سے پیش کی جانے والی بریفنگ اور تجاویز اور چینی تجربے سے متعلق معلومات انتہائی قابل قدر ہیں اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ انٹرکراپنگ تجربے کو چین کی سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں عملی شکل دی جا رہی ہے۔ یہ پروجیکٹ سی پیک منصوبوں میں بھی شامل کر لیا گیا ہے جس کی بدولت وطن عزیز پاکستان کے لیے ترقی کے نئے مواقع میسر آئے گے۔ اس موقع پر طے پایا کہ ملتان میں بھی سویابین انٹرکراپنگ سے متعلق ایک مشاورتی اجلاس کاشتکاروں اور صنعت کاروں کے مابین منعقد کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب میں کسانوں اور آئل ملزمالکان کو سویابین کی جانب راغب کرکے ملک کو خودرنی تیل اور سویابین کی در آمد ات کی مد میں اربوں ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہو سکتی ہے جو ملکی معیشت کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا۔اجلاس میں بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے احمد علی جبار سینئر نائب صدر، منصور احمد نائب صدر، محمد منیب ملک ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، ملک محمد اعجاز ناظم ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، مرید احمد نعیم ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، عمر فاروق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، محمد حبیب ماجد، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، محمد جواد بندیشہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، احمد بلال سابق سینئر نائب صدر، چوہدری وحید ارشد اتفاق کاٹن جینرز، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر، پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی چیئرمین شعبہ پلانٹ پتھالوجی، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر اوریک، ڈاکٹر عون ثمر چیئرمین شعبہ ایگرونومی، ڈاکٹرمحمد نعیم چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ، ڈاکٹر مکشوف احمد ڈائریکٹر اکیڈمکس، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

 

 

bcci conf urdu
 

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.