About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A delegation of Bahawalpur senior lawyers met Vice Chancellor Professor Dr. Naveed Akhtar in his office

بہاول پور بار ایسوسی ایشن کے صدر حامد اختر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری عابد علی قریشی ایڈووکیٹ نے پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ان کے دفترمیں خوشگوار ملاقات کی جس میں معزز وکلاء و عہدیداران ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شیخ محبوب عالم سینئرنائب صدر ہائیکورٹ بار، میاں سعادت علی ندیم ایگزیکٹیو ممبر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر احمد پور بار ایسو سی ایشن کے صدر نذر اسلم، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب اور چیئرمین شعبہ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر محمد عمران ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی موجود تھے۔ معزز وکلاء اور عہدیداران کی ملاقات میں اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے قدیم رشتہ کو سراہا گیا کیونکہ کثیر تعداد میں وکلاء اور انکے بچوں نے اس ادارے سے تعلیم حاصل کی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور خطہ کی اہم درسگاہ ہے اور بہاولپور بار کا ادارہ سے قدیم رشتہ ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے کہا کہ وکلاء صاحبان کے بچوں کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے گا اس موقع پر بہاولپور بار کے عہدیداران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہ کیا جائے گا اور بلا تفریق بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی کی فلاح وترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔


lawyers met vc

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.