About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A delegation of Pakistan Veterinary Medical Council's Accreditation and Evaluation Committee visited the IUB

PRO No. 308/24 dated 29.08.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
A delegation of Pakistan Veterinary Medical Council's Accreditation and Evaluation Committee visited the Islamia University of Bahawalpur. The delegation led by former president of Pakistan Veterinary Medical Council and convener of the committee, Prof. Dr. Masood Rabbani, and the purpose of the visit was to review the technical and research facilities in various departments of the Faculty of Veterinary and Animal Sciences, the Islamia University of Bahawalpur. Among the committee members, Dr. Muhammad Akram, President, Pakistan Veterinary Medical Council, Brigadier Dr. Amjad Hussain, Secretary and Registrar, Pakistan Veterinary Medical Council and other members reviewed MPhil programs in Parasitology, Theriogenology, Livestock Management and Animal Breeding and Genetics. The members carefully reviewed the technical resources, research projects and overall educational infrastructure of these departments. On this occasion, a special meeting was also held between Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Prof. Dr. Naveed Akhtar, Prof. Dr. Masood Rabbani, Prof. Dr. Muhammad Khalid Mansoor Dean Faculty of Veterinary and Animal Sciences and other faculty members. Prof. Dr. Masood Rabbani assured that the committee along with its members will soon provide a comprehensive report with recommendations regarding the accreditation of MPhil programs. These recommendations will help in enhancing the quality of veterinary education in the university.


WhatsApp Image 2024-08-29 at 1.32.21 PM

 

پی آر او نمبر 308/24
مؤرخہ 29.08.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور (پ ر) پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کی ایکریڈیشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے وفد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا۔ پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے سابق صدر اور کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی کی قیادت ہونے والے اس دورے کا مقصد فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مختلف شعبہ جات میں تکنیکی اور تحقیقی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ کمیٹی ارکان میں ڈاکٹر محمد اکرم صدر پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل، بریگیڈیئر ڈاکٹر امجد حسین سیکرٹری و رجسٹرار پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل اور دیگر اراکین نے پیراسیٹولوجی، تھیریوجینولوجی، لائیو سٹاک مینجمنٹ اور اینیمل بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں ایم فل پروگرامز کا جائزہ لیا۔ اراکین نے ان شعبہ جات کے تکنیکی وسائل، تحقیقی منصوبوں اور مجموعی تعلیمی انفراسٹرکچر کا بغور جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور دیگر فیکلٹی ممبران کے مابین ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے یقین دلایا کہ کمیٹی اپنے اراکین کے ساتھ مل کر جلد ہی ایک جامع رپورٹ فراہم کرے گی جس میں ایم فل پروگراموں کی ایکریڈیٹیشن کے حوالے سے سفارشات دی جائیں گی۔ یہ سفارشات یونیورسٹی میں ویٹرنری تعلیم کے معیار کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

 

WhatsApp Image 2024-08-29 at 1.31.43 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.