About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

A fire incident occurred in the Baghdad ul Jadeed campus today.

پی آر او نمبر 213/25
مؤرخہ 03.06.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
آج دوپہر آرٹس فیکلٹی آڈیٹوریم میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یونیورسٹی سیکیورٹی، اسٹیٹ کیئر اور یونیورسٹی میڈیکل حکام موقع پر پہنچ گیے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جنکی بروقت کاروائی سے آگ بجھا دی گئی۔ آڈیٹوریم اسوقت خالی تھا اور کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وائس چانسلر بھی فوری طور پر آرٹس فیکلٹی آڈیٹوریم پہنچ گئے اور ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ وائس چانسلر نے اس واقعہ کی فوری انکوائری کی ہدایت دی ہے اور یونیورسٹی حکام سے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ریسکیو 1122 اور دیگر عملے کی بروقت کارروائی پر تعریف کی ہے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.