About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A legal notice has been sent to the channel and its representatives for running fake news against the IUB

پی آر نمبر 516/22
 مورخہ 23.12.2022

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی ترقی سے خائف کچھ شرپسند عناصر غیر مستند دستاویزات کو اپنے انداز میں پیش کر کے تاثردے رہے ہیں کہ یونیورسٹی لیڈر شپ کے خلاف کسی طرح کی کاروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اول تو ان دستاویز کی تحقیق ہونا باقی ہے کیونکہ آج کل جعلی (فیک) کاغذات بنانے کا رواج عام ہے۔ اور لوگ بہت آسانی سے سوشل میڈیا پر محض اپنے دل کو رجھانے کے لئے من مرضی کی دستاویزات بنا کر اپلوڈ کردیتے ہیں۔ اس طرح انہیں وقتی خوشی تو حاصل ہو جاتی ہے لیکن ان کا جھوٹ، مکر اور فریب سب پرعیاں ہو جاتا ہے۔ جھوٹ کے سر پیر نہیں ہوتے اور اِن ڈاکومنٹس کو بھی بہت بڑا کرپشن سکینڈل ظاہر کرکے ایک نیوز چینل پرچلایا گیا ہے جس کے خلاف یونیورسٹی لیگل ٹیم نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ متعلقہ چینل اور اس کے نمائندوں کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ اسی طرح 8 دسمبر کوایک جعلی ویڈیو چلا کر یونیورسٹی میں امن وامان کا مسلئہ پیدا کرنے پر مقامی نمائندے اور چینل کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی جیسی عظیم دانش گاہ کی حرمت پرآنچ نہیں آنے دی جائے گی اور ہزاروں اساتذہ، ملازمین اور طلبا ؤ طالبات کے خلاف برسرِپیکار اِن ذہنی بیمارعناصر کا محاسبہ کیا جائے گا۔


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.