A Meeting Session, Right to Information Day, a session under the Chairmanship of Makhdoom Zain Hussain Qureshi
PRO No. 555/PR
Date: 29/09/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
On the occasion of Right to Information Day, a session under the Chairmanship of Makhdoom Zain Hussain Qureshi, Member National Assembly and Federal Parliamentary Secretary for Finance was held in Islamabad. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor along with senior faculty members, students, lawyers and civil society members from bahawalpur participated via parallel online session. Makhdoom Zain Hussain Qureshi, Parliamentary Secretary for Finance, welcomed the parliamentarians and academia and students in a live session. He appreciated Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur on providing excellent opportunity to bring together South Punjab, multi-stakeholders, working groups, teachers and students on a single platform to discuss and come up with new ideas. He said that it was very encouraging to involve various representatives of the society in achieving sustainable development of the society which would prove to be very fruitful. He said that the current government believes to promote the dialogue in educational institutions, government institutions and the public to promote compatibility and make suggestions on the law on access to information. He added, that the legislation has been enacted at the federal and provincial levels regarding access to information, which is a milestone in terms of accountability of government agencies and access to information to the public. For an equitable and peaceful Pakistan, uninterrupted provision of information and accountability at all levels is of paramount importance in achieving the social development goals. Expressing his views, Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that Federal Parliamentary Secretary Zain Hussain Qureshi deserves congratulations on bringing together parliamentarians, university teachers and civil society on Right to Information Day. Access to information is a basic right of the people and our constitution guarantees it. The Islamia University of Bahawalpur also has a formal office on this law which regularly answers questions raised by the general public and provision of all necessary information is also being ensured on university website. Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob appreciated the efforts of Zain Baloch Head of Signify Organization and his team. Prof. Dr. Rubina Bhatti Dean Social Sciences, Prof. Dr. Sheikh Shafique ur Rehman Dean Faculty of Islamic Learning, Distinguished Intellectual and Former Parliamentarian Syed Tabish Alwari, President High Court Bar Association Ameer Ajam Malik, Senior Journalist. Majeed A. Gill and Naseer Ahmad Nasir, Social Worker and Former Member of Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry Israr Hussain Shah, Head of Signify Zain Baloch, Faizan Ali, Muhammad Ali, Shahbaz Ali Khan and other faculty members and students participated in the session.
پی آر او نمبر555/21، مورخہ29.09.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پرمخدوم زین حسین قریشی رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک متوازی سیشن میں پارلیمینٹیرینز نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،سینئر فیکلٹی ممبرز اور بہاولپور سے قانون دان فیکلٹی ممبران اور طلباو ء طالبات بذریعہ آن لائن شریک ہوئے۔زین حسین قریشی پارلیمانی سیکٹری برائے خزانہ نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر پارلیمینٹیرینز اور اکیڈمیہ کا براہِ راست ایک تقریب میں شریک ہونا خوش آئند امر ہے۔ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے جنوبی پنجاب،ملٹی سٹیک ہولڈرز،ورکنگ گروپس،اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے بحث و مباحثہ اور نئے آئیڈیاز کواجاگر کرنے کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی پائیدار ترقی کے حصول کے لئے معاشرے کے مختلف نمائندوں کو شامل کرنا انتہائی حوصلہ افزاء بات ہے جو بہت نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شہریوں کو با اختیار بنانے کے لئے معلومات کی آزادانہ اور بلا تعطل فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔معلومات تک رسائی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون سازی کی گئی ہے جو سرکاری اداروں کے احتساب اور عوام تک معلومات کی رسائی کے حوالے سے سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ مساوات پر مبنی پر امن پاکستان کے لئے سوشل ڈویلپمنٹ اہداف کوپورا کرنے کے لئے معلومات کی بلا روک ٹوک فراہمی اور ہر سطح پر جواب دہی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اس قانون کو بلا تفریق ملک کے تمام علاقوں میں نافذ کرنے کے لئے حکومت صحیح سمت میں اقدامات کر رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی کے عالمی دن پر پارلیمینٹیرینز،یونیورسٹی اساتذہ اور سول سوسائٹی کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنے پر وفاقی پالیمانی سیکٹری زین حسین قریشی مبارکباد کے مستحق ہیں۔معلومات کی آزادانہ فراہمی لوگوں کا بنیادی حق ہے اور ہمارا آئین اس کی گارنٹی دیتا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بھی اس قانون کے حوالے سے ایک باقاعدہ دفتر موجود ہے جو باقاعدگی سے عام لوگوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتا ہے اور ویب سائٹ پر بھی تمام ضروری معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس موقع پر سگنیفائی تنظیم کے زین بلوچ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا تقریب میں پروفیسرڈاکٹر مصور حسین بخاری چیئرمین شعبہ سیاسیات و فوکل پرسن،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین سوشل سائنسز،ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ،ممتاز دانشور اور سابق پارلیمینٹیرین سید تابش الوری،صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امیرِعجم ملک،سینئر صحافی مجیداے گِل اور نصیر احمد ناصر،سماجی کارکن وسابق ممبر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسرار حسین شاہ،ہیڈ آف سگنیفائی زین بلوچ،فیضان علی،محمد علی،شہبازعلی خان اور دیگر فیکلٹی ممبران و طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اراکین نے یونیورسٹی اور مدارس کو ایک دھارے میں شامل کرنے،مثبت رائے عامہ کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں میں ڈائیلاگ کے فروغ،حکومتی اداروں اور عوام مطابقت کے فروغ اور معلومات تک رسائی کے قانون کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔