About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A MoU was signed between IUB and District Headquarters Hospital Lodhran

PRO No. 178/23 dated 28.04.2023
Directorate of Public Relations
The Islamia University of Bahawalpur
A memorandum of understanding was signed between the Islamia University of Bahawalpur and District Headquarters Hospital Lodhran for practical training, teaching and research, and mutual cooperation to facilitate students of University College of Nursing. The agreement was signed by Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur and Dr. Muhammad Aurangzaib Medical Superintendent District Headquarters Hospital Lodhran. Speaking on this occasion, Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that the Islamia University of Bahawalpur is striving for quality education in the field of allied health sciences. For this purpose, linkages are being promoted for practical training in hospitals in the region. The University College of Nursing is the first of its kind quality institution in Southern Punjab, offering a BS degree in nursing and equipped with state of the art facilities . Dr. Muhammad Aurangzaib said that under the leadership of Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur, Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, the Islamia University of Bahawalpur has established new departments in the field of allied health sciences for the students of this area for employment in the health sector, providing excellent opportunities and the initiation of teaching activities in this field will greatly improve the public health sector in South Punjab. Prof. Dr. Muhammad Amjad, Dean Faculty of Engineering the Islamia University of Bahawalpur, Dr. Faisal Waheed Chief Executive Officer Health Lodhran, Farhan Mukhtar Principal University College of Nursing, the Islamia University of Bahawalpur, Tasneem Akhtar Nursing Superintendent District Headquarters Hospital Lodhran were present on this occasion. Under the agreement, District Headquarters Hospital Lodhran will provide practical training, guidance, and technical support from senior experienced medical experts to the students of the University College of Nursing. Similarly, mutual initiatives will be taken for joint research projects, conferences, and seminars. The District Headquarters Hospital Lodhran will also provide a one-year post-degree internship program to the students of the University College of Nursing.


mou lodh hos eng

 

 

پی آر او نمبر 23/178
مورخہ 28.04.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں کے درمیان یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کے طلباء و طالبات کی عملی تربیت، تدریس و تحقیق اور باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈاکٹر محمد اورنگزیب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں نے دستخط کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں اعلیٰ معیار تعلیم کے لیے کوشاں ہے۔ ا س مقصد کے لیے علاقے میں موجود ہسپتالوں میں عملی تربیت کے لیے روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی کالج آف نرسنگ جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا معیاری ادارہ ہے جہاں پر نرسنگ کے شعبے میں بی ایس کی ڈگری دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ کالج قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے نئے شعبہ جات کا قیام اس علاقے کے طلباء وطالبات کے لیے ہیڈ سیکٹر میں روزگار کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے اور اس شعبے میں تدریسی سرگرمیوں کے آغاز سے صحت عامہ کے شعبے میں بہت بہتری آے گی جو جنوبی پنجاب میں بہت خوش آئند اقدام ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ڈاکٹر فیصل وحید چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لودھراں، فرحان مختار پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور تسنیم اختر نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں موجود تھیں۔ معاہدے کی رو سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کے طلباء وطالبات کو عملی تربیت، سینئر تجربہ کار طبی ماہرین سے رہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ اسی طرح مشترکہ تحقیقی منصوبوں، کانفرنسز، سیمینار کے لیے باہمی اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کے طلباء و طالبات کو ایک سالہ پوسٹ ڈگری انٹرنشپ پروگرام بھی فراہم کرے گا۔


mou lodh hos ur

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.