About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A MoU was signed between the Islamia University of Bahawalpur and Rahim Yar Khan Chamber of Commerce and Industry

پی آر نمبر 459/22
 مورخہ 20.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین باہمی تعاون اوراشتراک کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراور میاں سعد حسن، صدر رحیم یار خان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے معاہدے پردستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے اشتراک سے بزنس سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس کا انعقاد اورکاروبار کے مواقعے بڑھائے جائیں گے۔ اسی طرح طلباء وطالبات کو ریسرچ پراجیکٹس، انٹرن شپس کے اور انڈسٹری میں سہولتوں کاحصول بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئی ٹی کے میدان میں بزنس سٹارٹ اپس، ایلومینائی نیٹ ورک کا فروغ، مختلف جاب فئیرزکا انعقاد، بزنس انکیوبیشن سینٹرز کا قیام اورفیکلٹی و اسٹاف ممبران کے لئے بین الاقوامی و قومی سطح پر ٹریننگ پروگراموں کے انعقاد کو بھی باہمی اشتراک سے یقینی بنایا جائے گا۔ اس معاہدے کے فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسررحیم یارخان کیمپس، فہد جاوید بیگ اورجنرل سیکرٹری رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری، محمد عثمان  اظہر  ہوں گے۔

 

ryk chamber 2

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.