About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A quiz program was organized on the subject of the Seerat-ul-Nabi in connection with the month of Ramadan

پی آر او نمبر23/156
مورخہ 10.04.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ کامرس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ماہ رمضان کی مناسبت سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر کوئز پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس میں یونیورسٹی کے کثیر طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔  پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں تین تین سوال ہر ٹیم سے پوچھے گئے اور آخری فیصلہ راؤنڈ میں فیصلہ ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ سوالات کے جواب دینے پر ہوا۔ پہلی پوزیشن رابعہ اور مقدس، دوسری پوزیشن شعیب اور محمد عاقب اور تیسری پوزیشن علی اور ثناء اللہ نے حاصل کی۔ مجموعی طور پر یہ کوئز پروگرام انتہائی معلومات افزا رہا۔ طلباء و طالبات نے بہت اچھی تیاری کر کے شرکت کی اور سامعین کے سیرت طیبہ سے متعلق علم میں بے حد اضافہ ہوا۔ کوئز پروگرام میں جج کے فرائض ڈاکٹر قاضی حسین احمد مدنی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی اور ڈاکٹر سعید احمد شیخ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ قرآن سٹڈیز نے انجام دیے۔ کامرس سٹوڈنٹ کلب کے صدر احسن دستگیر اور باقی کلب ممبرز نے اس پروگرام کو منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلی تینوں پوزیشنز لینے والی ٹیموں کو اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ آخر میں ڈاکٹر قاضی حسین احمد مدنی اور ڈاکٹر سعید احمد شیخ نے بھی سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 

quiz prog comer

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.