About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

A seminar titled “Holy Quran and the Benefactor of Humanity (PBUH)” was held at KGF Auditorium, IUB.

پی آر او نمبر 40/26
مؤرخہ 30.01.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
آئی یو بی قرأت ونعت سوسائٹى، ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر اہتمام ویڈیو کانفرنس ہال خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغدادالجدید کیمپس میں قرآنِ مجید اور محسنِ انسانیت ﷺ کے عنوان سے ایک فکری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جو زیر سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف، زیر نگرانی ڈاکٹر عدنان بخاری اور زیر انتظام ڈاکٹر شبانہ نذر  منعقد ہوا۔ اس کی صدارت ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز نےکی۔ مہمان مقررہ پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم، چیئرپرسن (سابقا) شعبہ فارسی، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور تھیں۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سجیلہ کوثر، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ورلڈ ریلیجن اینڈ انٹرفیتھ ہارمنی تھیں۔ مہمانان اعزاز ڈاکٹر بشری صدیق ڈیپارٹمنٹ آف اینٹومولوجی، ڈاکٹر کلثوم  اختر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ ھوسپیٹیلٹی مینیجمنٹ تھیں۔ منظمین ڈاکٹر رضوان الحق شعبہ سوشل ورک اور ڈاکٹر زاہد شعبہ سپورٹس سائنسز تھے۔ خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر شبانہ نذر، ایڈوائزر آئی یو بی قرأت ونعت سوسائٹی نے پیش کیا۔ سیمینار میں تشریف لانے والے مہمانان، اساتذہ اور طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ نیز قرآن مجید کی فضیلت اور محسن انسانیت کے اوصاف کاملہ بیان فرمائے۔ مہمان مقررہ پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم  نے اپنے خطاب میں قرآنِ مجید کی عظمت، عربی زبان کی فضلیت، اور حضور اکرم ﷺ کی حیثیت بطور محسنِ انسانیت پر جامع انداز میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ پاک دنیا کی بہترین زبان عربی میں نازل کیا گیا اور یہ اللہ تعالیٰ کا وہ عظیم معجزہ ہے جو صدیاں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنی اصل حالت میں محفوظ ہے، کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود خالقِ کائنات نے لی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرآنِ مجید میں زندگی کے ہر پہلو کے متعلق رہنمائی موجود ہے، مگر یہ ہدایت اسی وقت نصیب ہوتی ہے جب انسان صاحبِ قرآن ﷺ اور قرآن والوں سے اپنا تعلق مضبوط رکھے۔ حضرت عمرؓ کے قبولِ اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے قرآن کی دلوں کو بدل دینے والی طاقت کو واضح کیا۔ علامہ محمد اقبالؒ کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ جب نبوت اپنے کمال کو پہنچی تو اختتام پذیر ہوئی، اور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کے اوصاف حضور اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس میں جمع ہو گئے۔مہمان خصوصی  ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے کہا کہ عبادات کے سوا محبوب مصطفی ﷺ کی عادات، نفسیات اور طبائع بھی نظروں میں قابلِ اتباع ہونی چاہیئے بلکہ وہ غیر اختیاری جذبات جو اپنے مخالف کے لیے قلب میں موجزن ہوتے ہیں، اس لیے قلب میں ٹکنے نہ پائیں کہ یہ آپ ﷺ کی سیرت و سنت کے خلاف ہیں ۔تقریب میں حاشر خان اور نخبی افضل  ممبرز قرأت  ونعت  سوسائٹی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ سیمینار میں اساتذہ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

 

 

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.