About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A seminar was held at IUB on the occasion of the 57th Death anniversary of Nawab Sir Sadiq Mohammad Khan Abbasi V

PRO No. 212/23, dated 23.05.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (PR) On the direction of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur a seminar organized on the occasion of the 57th death anniversary of Nawab of Bahawalpur Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi V at Baghdad ul Jadeed Campus. Speaking on the occasion, the speakers said that living nations always remember their famous people and make their golden achievements a beacon light. Nations that forget their heroes never succeed. Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi is the benefactor of Pakistan who played a significant role in the establishment and stability of the nascent state of Khudadad Pakistan. He was a far-sighted ruler and the development and performance of Bahawalpur State in the social, economic and educational fields is proof of this. Similarly, his actions in public welfare works are still highly exemplary. The purpose of organizing a function in Jamia Islamia every year in memory of Nawab Sahib is to inform our young generation about the achievements of this great leader of the Nation of Islam. Prof. Dr. Javed Hassan Chandio, Dean Faculty of Arts and Languages, Dr. Allama Muhammad Tahir, Professor Government S.E College Bahawalpur, Prof. Dr. Aftab Hussain Gilani Chairman Department of Pakistan Studies, Prof. Dr. Akbar Malik, Former Chairman Department of Pakistan Studies, Dr. Ismat Durrani Faculty Member Department of Persian and Muhammad Nauman Farooqui addressed on this occasion. The speakers said that the patronage of the subcontinent's schools and book friendship was Nawab Sahib's shiva. His great achievement is the establishment of libraries, universities, colleges, schools and madrasahs across the state of Bahawalpur. Khazinta-ul-Kitab was a treasure trove of rare books. The official press was not only established but also modernized with electric motors. Education in the state was free and patronized by scholars. All India Mushairas were organized regularly. To ensure the provision of education, health, justice and employment to the subjects, these issues received the personal attention of the Nawab. Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, Allama Muhammad Iqbal and other leaders of Muslim League had exemplary ceremonies of Nawab Sahib and all the struggles of Pakistan Movement received moral and financial support of Nawab Sahib. The best way to remember and pay tribute to the great personality of Nawab Sahib is that our teachers and students should be fully focused on teaching and the character building and moral training of the young generation should also be taken into consideration Create a cradle of knowledge and literature according to the great scientific and cultural traditions. Prof. Dr. Rozina Anjum Naqvi, Department of Iqbal, Prof. Dr. Musrat Wajid, Department of Persian, Dr. Rafiq Salam Chairman, Department of Iqbaliyat, Dr. Muhammad Asghar Sial Department of Iqbaliyat, Farjad Faiz Lecturer Department of Fine Arts, Dr. Riaz Hussain Department of English and Fatima Muzahir Deputy Registrar Public Affairs were present on this occasion.



57th barsi en

 

 

پی آر او نمبر 212/23
مؤرخہ 23.05.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاول پور (پ ر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر نواب آف بہاو ل پور سر صادق محمد خان عباسی خامس کی 57 ویں برسی کے موقع پرڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز اور آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام بغداد الجدید کیمپس میں سیمینار منعقدکیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے مشاہیر کو یاد رکھتی ہیں اور ان کے سنہرے کارناموں کو مشعل راہ بناتی ہیں۔ اپنے مشاہیر کو بھول جانے والی قومیں منزل سے بھٹک جاتی ہیں اور کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔ سر صادق محمدخان عباسی محسن پاکستان ہیں جنہوں نے نوزائیدہ مملکت خداداد پاکستان کے قیام اور استحکام میں نمایاں کردار اداکیا۔وہ ایک دور اندیش حکمران تھے اور ریاست بہاول پور کی معاشرتی، اقتصادی اور تعلیمی میدان میں ترقی اور کامرانی اس بات کا بین ثبوت ہے۔ اسی طرح رفاہ عامہ کے کاموں میں بھی ان کے اقدامات آج بھی انتہائی مثالی تصور ہوتے ہیں۔ جامعہ اسلامیہ میں ہرسال نواب صاحب کی یاد میں تقریب منعقد کرنے کا مقصد ہماری نوجوان نسل کو ملت اسلامیہ کے اس عظیم رہنما کے کارناموں سے آگاہ کرنا ہے۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز، ڈاکٹر علامہ محمد طاہر پروفیسر گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور، ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی چیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز(آن لائن ذرائع سے خطاب کیا)، پروفیسر ڈاکٹر اکبر ملک سابق چیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز، ڈاکٹر عصمت درانی چیئرپرسن شعبہ فارسی اورمحمد نعمان فاروقی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ برصغیر کی درسگاہوں کی سرپرستی اور کتاب دوستی نواب صاحب کا شیوا تھی۔ ریاست بہاولپور کے طول وعرض میں کتب خانوں کا قیام جامعات کالجز و سکولوں اور مدارس کا نیٹ ورک ان کا عظیم کارنامہ ہے۔ خزینتہ الکتب نادر کتابوں کا ایک قیمتی خزانہ تھا۔ سرکاری پریس کو نہ صرف قائم کیاگیا بلکہ اسے برقی موٹروں کے ذریعے جدید بنایا گیا۔ ریاست میں تعلیم مفت تھی اور علماء وفضلاء کی سرپرستی کی جاتی تھی۔ کل ہند مشاعرے کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا تھا۔ رعایا کو تعلیم صحت، انصاف اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان امور کو نواب صاحب کی ذاتی توجہ حاصل تھی۔ قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور مسلم لیگ کے دیگرز عماء سے نواب صاحب کے مثالی مراسم تھے اور تحریک پاکستان کی تمام جدوجہد کو نواب صاحب کی اخلاقی اور مالی حمایت حاصل رہی۔ نواب صاحب کی عظیم شخصیت کو یاد رکھنے اور خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہمارے اساتذہ اور طلبہ وطالبات درس وتدریس کی جانب مکمل توجہ مرکوز رکھیں اور نوجوان نسل کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے اور بہاول پورکو اسکی عظیم علمی اور تہذیبی روایات کے مطابق علم و ادب کا گہوارہ بنائیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روضینہ انجم نقوی شعبہ اقبالیات، پروفیسر ڈاکٹر مسرت واجد شعبہ فارسی، ڈاکٹر رفیق السلام چیئرمین شعبہ اقبالیات، ڈاکٹر محمد اصغر سیال شعبہ اقبالیات، فرجاد فیض لیکچرار شعبہ فائن آرٹس، ڈاکٹر ریاض حسین چیئرمین شعبہ انگلش اور فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز موجود تھے۔



 

57th barsi ur


 


 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.