About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A sports gala was organized by the Department of Pakistan Studies, Faculty of Arts, IUB

پی آر نمبر473/22، مورخہ 29.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز
 اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ پاکستان اسٹڈیز، فیکلٹی آف آرٹس کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی چیئرمین شعبہ پاکستان اسٹڈیزنے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اسلم ملغانی، ڈاکٹر روبینہ یاسمین اور شعبہ پاکستان سٹڈیز کے تمام معزز فیکلٹی ممبران تقریب میں موجود تھے۔ شعبہ پاکستان اسٹڈیز کے تمام طلباء نے مختلف کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن میں کرکٹ، ٹگ آف وار، بیڈمنٹن، 100 میٹر ریس، میوزیکل چیئر اور دیگر کئی کھیل شامل ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اسلم ملغانی نے شعبہ پاکستان سٹڈیز کے تمام فیکلٹی ممبران کے ساتھ مل کر جیتنے والوں میں شیلڈ تقسیم کیں اور ایک شاندار اور صحت مند اضافی نصابی سرگرمی کے انعقاد پر ان کی شرکت کو سراہا۔ سپورٹس گالا میں ڈاکٹر روبینہ، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر اکرام، ڈاکٹر فیاض، ڈاکٹر راشد، تمام لیکچررز اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔


PS gala
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.