About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A three-day training workshop for drivers organized by Motor Transport Division the Islamia University of Bahawalpur

PRO No. 244/22

Dated 19.07.2022

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

A three-day training workshop for drivers organized by Motor Transport Division the Islamia University of Bahawalpur with the support of City Traffic Police Bahawalpur is being held at Abbasia Campus. AS many as 175 drivers are participating in this training workshop. On this occasion, City Traffic Police Bahawalpur officers are giving detailed training to the drivers on traffic rules, driving rules, discipline and professional standards. Chief Transport Officer Assistant Professor Qazi Khalilur Rehman said that the Islamia University of Bahawalpur has the largest transport fleet among the country's universities and is providing travel facilities to approximately seventy thousand students, teachers, employees and visitors on a daily basis. The Islamia University of Bahawalpur has 50 buses and 12 coasters which are providing best and safe travel facilities to the students from the neighboring towns of Bahawalpur, Bahawalnagar and Rahim Yar Khan campuses. Transport Division is working day and night to make the journey of thousands of students safe and comfortable and for this purpose special training of drivers is organized. City Traffic Police Bahawalpur and Motorway and Highway Police and others. The concerned institutions are fully cooperating with the Islamia University of Bahawalpur in this regard and special training sessions are being organized for these drivers on a daily basis during the semester break when the students are on vacation.

 

td eng

 

پی آر او نمبر22/244

مورخہ19.07.2022

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

موٹر ٹرانسپورٹ ڈویژن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ڈرائیورز کے لیے سٹی ٹریفک پولیس بہاول پور کے تعاون سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ جاری ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر ہونے والی اس تربیتی ورکشاپ میں 175 ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پرسٹی ٹریفک پولیس بہاول پور کے افسران نے ڈرائیورز کو ٹریفک کے قوانین، ڈرائیونگ کے اصول، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیارات سے متعلق تفصیلی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ چیف ٹرانسپورٹ آفیسراسسٹنٹ پروفیسرقاضی خلیل الرحمن نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ملکی جامعات میں سب سے بڑاٹرانسپورٹ ڈویژن ہے اور قریباً 70ہزار طلباء وطالبات، اساتذہ،ملازمین اور وزیٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر سفر کی سہولت مہیا کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 50 بسیں اور 12 کوسٹر ہیں جو بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یا رخان کیمپسز کے نواحی قصبات سے طلباء وطالبات کو بہترین اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈویژن ہزاروں طلباء و طالبات کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کے لیے دن رات کوشاں رہتا ہے اور اس مقصد کے لیے ڈرائیوروں کی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جا تا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس بہاول پور اور موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور سیمسٹر بریک کے دوران جب طلباء وطالبات تعطیلات پر ہیں ان ڈرائیورز کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کا روزانہ کی بنیاد پر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر عارف مسعود، پرنسپل ٹرانسپورٹ آفیسر، ثمر وحید، ٹرانسپورٹ آفیسر، سید ہارون احمد، یونس خان، ایڈمن آفیسر،شازیہ رمضان، انسپکٹر سٹی ٹریفک پولیس بہاول پور، محمد شکیل، اے ایس آئی، محمد آفتاب، اے ایس آئی، غضنفر اقبال، اے ایس آئی، ساجد حسین، اے ایس آئی، محمد اقبال،ٹریفک اسسٹنٹ، محمد علی ٹریفک ورڈن، ٹرانسپورٹ آفیسر، حافظ خالد افضل، ٹرانسپورٹ سپروائزر، محمد سلیم، ٹرانسپورٹ سپروائزر موجود تھے۔

 

td urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.