Loading…

A Training Program on Catfish Breeding and Rearing

A Training Program on Catfish Breeding and Rearing
Aug 22, 2026

A Training Program on Catfish Breeding and Rearing

فشریز ٹریننگ سب سینٹر بہاولپور میں کیٹ فش کی بریڈنگ اور ریئرنگ کے حوالے سے تین روزہ جامع تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا -

پی آر او نمبر 321/26 مؤرخہ 22.08.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
فشریز ٹریننگ سب سینٹر بہاولپور میں کیٹ فش کی بریڈنگ اور ریئرنگ کے حوالے سے تین روزہ جامع تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا -  اس تربیتی پروگرام میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے شعبہ زوالوجی کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو کیٹ فش بریڈنگ ریئرنگ خوراک پانی کے معیار اور جدید فش فارمنگ کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ طلبہ و طالبات نے فش ہیچری ٹینکس اور دیگر عملی سہولیات کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ماہرین کی جانب سے عملی تربیت اور رہنمائی فراہم کی گئی۔
WhatsApp Image 2026-08-22 at 13.53.54