About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A tribunal has been set up to investigate serious allegations against Islamia University of Bahawalpur

بہاول پور ( )حکومت پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ) نے بروئے نوٹیفیکیشن نمبر SO(Judicial-III)0-4/2023  مورخہ 24-8-2023 اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خواتین طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی اور منشیات کے استعمال کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی ٹربیونیل جناب جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، فاضل جج لاہور ہائی کورٹ لاہور کو مقرر کیا ہے۔ ٹربیونل ہذا نے مذکورہ بالا الزامات کی تحقیقات کا آغاز امروز 28-8-2023 بمقام وائس چانسلر سیکرٹریٹ بغداد الجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں کردیا ہے۔ لہٰذا ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر مذکورہ بالا تحقیقات کی بابت کسی شخص کے پاس کوئی اطلاع، شواہد ہوں یا کوئی شخص مذکورہ بالا جنسی ہراسگی اور منشیات کے استعمال کا متاثرہ فریق ہو، وہ فاضل ٹربیونل کے روبرو صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک بمقام مذکورہ بالا ذاتی طور پر پیش ہو کر یا واٹس ایپ نمبر 03440003331 یا ای میل ایڈریس tribunal.iub@gmail.com پر 24 گھنٹے اندر پانچ یوم رابطہ کرسکتا ہے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.