About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Two-day training workshop organized by Faculty of Pharmacy, IUB was held at Khawaja Farid Campus.

پی آر او نمبر23/131
مورخہ 27/3/2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور 
شعبہ فارماسوٹیکل فیکلٹی آف فارمیسی ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام خواجہ فرید کیمپس میں دور جدید میں  ادویات کی دریافت اور ترقی کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، پرو وائس چانسلر وڈین فیکلٹی آف فارمیسی نے کی۔ چیئرمین شعبہ فارما سیوٹیکل کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد نے سیمینار کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔ ماہر ڈاکٹر فرحان صدیق کمپیوٹیشنل بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے طلباء وطالبات کو مالیکیولر ڈاکنگ، کمپیوٹیشنل تکنیک سے نئی اودیات کی تیاری اور تجزیے سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محسن عباس خان ،  ڈاکٹر کاشف الرحمان، ڈاکٹر عمیر خورشید، ڈاکٹر ندیم شہزاد، ڈاکٹر سیدہ عابدہ اعجاز، ڈاکٹر ہما راؤ اور ڈاکٹر راؤ انعم رحمان خان موجود تھے۔


pharmacy ws

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.