About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A written examination for admission to MS Nursing was held at Main Auditorium Baghdad ul jaded Campus in IUB

PRO No. 97/24 dated 18.03.2024
Directorate of Public Relations Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur () A written examination for admission to MS Nursing was held at Main Auditorium Baghdad ul jaded Campus in Islamia University of Bahawalpur. As many as 168 candidates participated in the exam. MS Nursing is the most popular program in the field of Nursing across Pakistan and the Pakistan Nursing and Midwifery Council has selected the Islamia University of Bahawalpur for its excellent performance, high quality of education, modern infrastructure, laboratories and other facilities, allocating 20 seats of MS Nursing. Students from all over Pakistan have applied for these seats. Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Prof. Dr. Naveed Akhtar, Director General Nursing Punjab Tahira Sagheer, Prof. Dr. Asif Naveed Ranjha Director Advanced Studies and Research and Dr. Farhan Mukhtar Principal University College of Nursing visited the examination center this morning. University College of Nursing was established in 2021, and it is the only nursing college among public universities in Pakistan where BS Nursing and MS Nursing are being taught. Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar gave special attention to the development of nursing and other Allied Health Sciences Departments in the University through BS, MPhil and PhD level education in Nursing and other allied health related fields. With the launch of MS Nursing, the Islamia University of Bahawalpur will become one of the few institutions of higher education in Punjab to introduce postgraduate nursing level degrees.

 

123

 

پی آر او نمبر 97/24
مؤرخہ 18.03.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور () اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایم ایس نرسنگ میں داخلوں کے سلسلے میں تحریری امتحان مرکزی آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ امتحان میں 168 امیدواروں نے شرکت کی۔ ایم ایس نرسنگ پاکستان بھر میں نرسنگ کے شعبے میں مقبول ترین پروگرام ہے اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی بہترین کارکردگی، اعلیٰ معیار تعلیم، جدید انفرسٹرکچر، لیبارٹریوں اور دیگر سہولیات کی وجہ سے خصوصی طور پر ایم ایس نرسنگ کی 20 سیٹوں پر داخلوں کی اجازت دی ہے۔ ان سیٹوں پر پاکستان بھر سے طلباوطالبات نے اپلائی کیا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب طاہرہ صغیر، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اور فرحان مختار پرنسپل یونیورسٹی کالج آف نرسنگ نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی کالج آف نرسنگ 2021 میں قائم ہوا۔ یہ پاکستان کی عمومی یونیورسٹیوں میں واحد نرسنگ کالج ہے جہاں بی ایس نرسنگ کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے یونیورسٹی میں نرسنگ اور دیگر الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ جات کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دی جن کی بدولت نرسنگ اور دیگر صحت عامہ سے متعلق دیگر شعبوں میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کی تعلیم دی جارہی ہے۔ ایم ایس نرسنگ کے آغاز سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پنجاب کے ان چند اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل ہو جائے گی جہاں پوسٹ گریجویٹ نرسنگ سطح کی ڈگری متعارف کرائی گئی ہے۔

 

456

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.