About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

According to the latest ranking of T.H.E, IUB has improved from 1001-1200 to the position of 801-1000 worldwide

PRO No. 392/22, Dated 12.10.2022

Directorate of Communication and Public Relations

The Islamia University of Bahawalpur

In the 2023 ranking of Times Higher Education, the Islamia University of Bahawalpur has achieved the first position in Pakistan in the citations category. Overall, the Islamia University of Bahawalpur has secured second position in Punjab and the seventh position among public sector universities in Pakistan. According to the latest ranking of Times Higher Education the Islamia University of Bahawalpur has improved from 1001-1200 to the position of 801-1000 worldwide. 53 universities across Pakistan including the Islamia University of Bahawalpur have been included in the ranking of global universities for the year 2023 released by Times Higher Education. The most important achievement is the first position across Pakistan in the citations category. This is a proof of the clear superiority of the Islamia University of Bahawalpur in the field of research. It is worth mentioning that in the last three years, the Islamia University of Bahawalpur has been participating in the global ranking. According to the Times Higher Education ranking of 2023, the Islamia University of Bahawalpur scored 12.1 points in the research category, 37.1 points in industrial income, 62.9 points in citations and 43.2 points in international outlook. Education circles, teachers and students, have paid tribute to the leadership of Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob while appreciating the extraordinary progress of the Islamia University of Bahawalpur in the global ranking. Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob has congratulated Director Quality Enhancement Cell Prof. Dr. Asadullah Madani, faculty, employee and students on this occasion.


ranking 2023 eng

 

 

 

پی آراونمبر 392/22
 مورخہ 12.10.2022

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی سال 2023 کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورسائٹیشنز کیٹگری میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔ مجموعی طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب میں پہلی، پنجاب بھر میں دوسری اور پاکستان میں سرکاری جامعات میں ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن دنیا بھر کی جامعات کی رینکنگ جاری کرنے والا مستند ادارہ ہے۔ آج جاری ہونے والی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور عالمی سطح پر 1001-1200 سے ترقی کرکے 801-1000 کی پوزیشن پر آگئی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کی گئی سال 2023 کے لئے عالمی جامعات کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت پاکستان بھر کی 53 جامعات کوشامل کیاگیا ہے۔ اہم ترین کامیابی سائٹیشنز کیٹگری میں پاکستا ن بھر میں پہلی پوزیشن ہے۔ جو تحقیق کے میدان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی واضح برتری کا بین ثبوت ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی رینکنگ میں حصہ لے رہی ہے۔ انہی تین برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پاکستان بھر خصوصاََ صوبہ پنجاب کی جامعات میں نمایاں مقام حاصل کیا اور سرفہرست یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی سال 2023 کی رینکنگ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے ریسرچ کیٹگری میں 12.1، انڈسٹریل انکم میں 37.1، سائٹیشنزمیں 62.9 اور انٹرنیشنل آؤٹ لک میں 43.2 پوائنٹ حاصل کیے۔ تعلیمی حلقوں خصوصاََ اساتذہ اور طلبا ؤ طالبات نے عالمی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی غیر معمولی ترقی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی مدبّرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وائس چانسلر نے نوابین ریاستِ بہاولپور کے ویژن کے مطابق جامعہ اسلامیہ بہاولپور کو عالمی سطح پر روشناس کراتے ہوئے بین الاقوامی درجہ بندی میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کیے۔ اب جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نمایاں طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کوقومی اور عالمی درجہ بندی میں شامل کرتے ہیں جو اساتذہ، طلباؤطالبات اور ایلومینائی کے لئے ایک قابل فخر بات ہے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ مدنی کو مبارکباد دی ہے۔

 

ranking 2023 urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.