About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

According to the Vision of Worthy VC, Steps are being taken for quality distance education in IUB, Prof. Dr. Akhtar Ali

پی آر او نمبر 17/23
 مؤرخہ 14.01.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈین فیکلٹی آف آن لائن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر اختر علی نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق جامعہ اسلامیہ میں معیاری فاصلاتی تعلیم کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یونیورسٹی کا لرننگ مینجمنٹ سسٹم یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام کے لیے آزمودہ اور مثالی ہے۔ کووڈ بحران کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پہلی یونیورسٹی تھی جہاں فوری طور پر آن لائن کلاسز کا اجراء کیا گیا۔ اس بروقت اقدام کی بدولت ہزاروں طلباء وطالبات کا قیمتی سمیسٹر ضائع ہونے سے بچ گیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آن لائن ڈسک بورڈ کو 100 فیصد سکور کے ساتھ بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی منظوری سے کمپیوٹر سائنس، آرٹس اینڈ لینگوئجز، اسلامک سٹڈیز اور سوشل سائنسز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخلے جاری ہیں۔ ا سی طرح بیچلر پروگراموں میں کمپیوٹر سائنس، انگلش، اردو، بزنس ایڈمنسٹریٹو اور سپورٹس میں داخلے جاری ہیں۔ بیچلر پروگرام 5 ویں سمیسٹر میں ان پروگراموں میں داخلے جاری ہیں جن میں 1.5 سالہ بی ایڈ پروگرام بھی شامل ہے۔


WhatsApp Image 2023-01-14 at 1.20.00 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.