About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Admissions Fall 2023 are ongoing in all Campuses of the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر 219/23
مورخہ 27.05.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنے کہا ہے کہ بہاول پور کے تمام کیمپسز سمیت بہاولنگر، رحیم یار خان، احمد پور اور لیاقت پور کے کیمپسز میں خزاں 2023 کے داخلے جاری ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور 150 پروگراموں میں داخلے فراہم کر رہی ہے جس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فارمیسی، نرسنگ، ویٹرنری سائنسز، ایگریکلچر سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، انجینئرنگ، لاء، سو شل سائنسز، آرٹس ولینگوئجز، علوم اسلامیہ، مینجمنٹ سائنسز اور کامرس شامل ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بینکنگ، لیڈرشپ پروگرام اور کیریئر بلڈنگ پروگرام کے تحت تمام طلباء و طالبات کو ملازمت اور انٹر پرینیورشپ کے لیے تیار کر رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بورڈ پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو مفت ایڈمیشن اور سکالرشپ پروگرام فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں بینظیر انکم اسکالر شپ پروگرام میں سب سے زیادہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کا تعلق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں جن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پنجاب ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ اور بلوچستان پیف کے وظائف شامل ہیں ۔ تمام طلباء و طالبات یونیورسٹی کے مرکزی داخلہ فورمز کا وزٹ کریں یا یونیورسٹی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پربی ایس کے جدید ترین پروگراموں کا جائزہ لیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور طلباء وطالبات کو بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں قریبی قصبات کے طلباء وطالبات کو بھی سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ طلباء و طالبات کے لیے معیاری ہاسٹلز کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایک بہترین میڈیکل سینٹر بھی ہے۔ گزشتہ سالوں میں میں بہت بڑی تعداد میں طلباء نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں داخلے کو ترجیح دی۔ پچھلے سال تقریبا ایک لاکھ پانچ ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ اسلا میہ یونیورسٹی آف بہاولپور پاکستان میں ایک بڑی جامعہ بن چکی ہے۔ ہمارے پاس 700 سے زائد پی ایچ ڈی کوالیفائیڈ اساتذہ ہیں، 1400 سے زائد فل ٹائم اور 1600 سے زائد اساتذہ پارٹ ٹائم میں موجود ہیں۔ ہمارے اساتذ ہ انٹرنیشنل کوالیفائیڈ ہیں اور وہ طلبا و طالبات کو دیگر ہم نصابی سرگرمیوں اور کیریئر کونسلنگ میں رہنمائی کرتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں تاکہ انفرانسٹرکچر میں اضافہ ہو۔ ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر مقشوف احمد نے کہا ہے کہ داخلوں کی انفارمیشن کے لئے یونیورسٹی انفارمیشن سنٹر کے نمبروں 03479255555 ،03469255555 اور 062925580 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.