About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

After the 1st student meetup, VC Prof. Dr. Muhammad Kamran took decisions regarding students and academic facilities.

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر اور طلباء وطالبات کی پنچایت میں ہونے والے فیصلے

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و طالبات کے ساتھ براہ راست رابطے کے لیے شروع کئے گئے پنچایت پروگرام سے مسائل کی فوری نشان دہی اور حل کی صورت پیدا ہوئی ہے۔ گذشتہ منگل 27 مئی 2025 کو خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہونے والے اس پنچائیت کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر نے کی۔ اس پنچایت میں ہونیوالے فیصلوں کو گذشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹیریٹ کی جانب سے نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ جو فیصلے کئے گئے ان میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کلاس رومز اور راہداریوں میں مناسب روشنی اور صفائی، تمام کلاس رومز میں فنکشنل ضروری آلات کے ساتھ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن، شعبہ سپیشل ایجوکیشن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ناقص واٹر فلٹریشن کی فوری درستگی، تمام کیمپس کے واش رومز میں مجموعی طور پر صفائی، تمام واش رومز میں آؤٹ آف آرڈر نلوں کی مرمت اور مجموعی دیکھ بھال، تمام کلاس رومز میں طلباء و طالبات کی ٹوٹی ہوئی کرسیوں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت جیسے اقدامات شامل ہیں۔ نقل و حمل مین پارکنگ سے شعبہ جات تک ہر 15 سے 30 منٹ کے وقفے سے باقاعدہ شٹل سروس، طلباء و طالبات کے پک اپ اور ڈراپ کے اوقات میں بسوں کے مناسب اسٹاپ کو یقینی بنانے کے لیے بس ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ہدایات، رش کے اوقات میں بسوں کی تعداد میں اضافے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ تعلیمی امور میں شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی میں مناسب آلات کے ساتھ کمپیوٹر لیب کی فراہمی، بائیوٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تحقیقی کام کے لیے کیمیکل اور دیگر ضروری آلات و لیب کی فراہمی، زولوجی ڈیپارٹمنٹ میں سازوسامان و لیب کی فراہمی، شعبہ ایوی ایشن میں عملی تربیت کی سہولیات، شعبہ فارمیسی میں ٹوٹی ہوئی چھتوں کی مرمت، شعبہ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس میں کمپیوٹر لیب کی فراہمی کے انتظامات شامل ہیں۔ طلباء و طالبات کی بہبود میں اضافے کے لئے کیفے ٹیریاز/کینٹینز میں معیاری کھانے کی فراہمی، پوزیشن ہولڈرز کے لیے میڈل کی تقسیم، لڑکیوں کے لیے علیحدہ کامن روم اور نماز کی مناسب سہولیات اور زیرالتواء ایچ ای سی اسکالرشپ کی ادائیگیاں شامل ہیں۔ وائس چانسلر نے مذکورہ بالا مسائل پر فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے جون 2025 میں ایک فالو اپ میٹنگ طے کی۔ سٹوڈنٹ پنچایت کا سلسلہ موثر رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے جاری رہے گا۔ تمام متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مسائل کو فوری طور پر حل کریں۔ اگلی پنچایت میں وائس چانسلر اور طلباء و طالبات ان فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 

WhatsApp Image 2025-05-31 at 10.06.47 AM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.