About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

All Pakistan Nutritionists Convention 2021 held at IUB

PRO No. 21/707 
Dated 04.12.2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
 All Pakistan Nutritionists Convention was held at the Islamia University of Bahawalpur. Nutritionists from all over the country participated in the convention. Malnutrition is one of the major causes of malnutrition in children. About 45% of the babies born are underweight and malnourished. A large number of pregnant women suffer from malnutrition. The Department of Human Nutrition and Dietetics at the Islamia University of Bahawalpur was established a year ago. Additional Commissioner Bahawalpur Mahar Khalid in his address said that Punjab government is paying special attention to the health sector and various centers have also been set up. According to the vision of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur seminars and discussions on useful topics for the society continue and holding seminars on this topic is a very welcome process and there should be such awareness seminars. Muawiyah Hassnain, Chairman, All Pakistan Nutritionists Society, said that the whole world is moving forward by overcoming the shortage of nutrition. The United Nations has set a target of 2030 for all countries to overcome malnutrition. Our children, pregnant women, lactating women suffer from malnutrition and malnutrition. The government should pay more attention to this. Prof. Dr. Haji Muhammad Shoaib, Chairman, Department of Human Nutrition and Dietetics, the Islamia University of Bahawalpur, said that this department was established a year ago. We do our best to educate and train people on how to overcome malnutrition. The Islamia University of Bahawalpur is playing a key role in this regard. On this occasion, various pharmaceutical companies and nutritionists also set up special stalls for the information of teachers, students and general public.

WhatsApp Image 2021-12-04 at 9.49.50 PM

پی آر او نمبر 21/707مورخہ04.12.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آل پاکستان نیوٹریشنسٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن میں ملک بھر سے نیوٹریشن ماہرین نے شرکت کی۔پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں نیوٹریشن کا سبجیکٹ ہمیشہ سے نظر انداز رہا ہے۔بچوں میں مال نیوٹریشن یعنی غذائیت اور معیار کی کمی کا عنصر زیادہ ہے۔پیدا ہونے والے بچوں میں سے 45 فیصد کم وزن اور نیوٹریشن کی کمی کا شکار ہیں۔حاملہ خواتین کی بڑی تعداد نیوٹریشن کی کمی کا شکار ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس ایک سال پہلے قائم ہوا۔ایڈیشنل کمشنر بہاولپور مہر خالدنے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت ہیلتھ کے شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے اور مختلف مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق معاشرے کے لیے مفید موضوعات پر سیمینار اور مذاکرے جاری رہتے ہیں اور اس موضوع پر سیمینارمنعقد کرنا بہت خوش آئند عمل ہے اور اس طرح کے آگاہی سیمینار ہونے چاہیے۔ آل پاکستان نیوٹریشنسٹس سوسائٹی کے چیئرمین معاویہ حسنین نے کہا کہ پوری دنیا نیوٹریشن کی کمی پر قابو کر آگے بڑھ رہی ہے۔ یونائیٹڈ نیشن نے 2030تک ٹارگٹ دیا ہے کہ تمام ممالک نیوٹریشن کی کمی پر قابو پائیں۔ ہمارے بچے، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والے خواتین میں غذائی اور نیوٹریشن کی کمی کا شکار ہیں۔ حکومت کو اس پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹر حاجی محمد شعیب چیئرمین شعبہ ہومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا کہ یہ شعبہ ایک سال پہلے قائم ہوا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم لوگوں میں آگاہی اور تربیت دیں کہ نیوٹریشن کی کمی کو کیسے دور کر سکتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر مختلف ادویہ ساز کمپنیوں اور ماہرین ِغذائیت نے اساتذہ، طلباء وطالبات اور عام لوگوں کی معلومات کے لیے خصوصی سٹالز بھی لگائے۔

WhatsApp Image 2021-12-04 at 9.49.50 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.