About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An awareness seminar and walk at IUB Abassia Campus in connection with World Hypertension Day 2024

PRO No. 165/24 dated 17.05.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
World Hypertension Day is observed on May 17 every year to spread awareness about diagnosis, prevention and treatment of high blood pressure. World Hypertension Day League is a global organization that celebrates this day all over the world. On this occasion, the Health Care Division in collaboration with the Department of Public Health organized a seminar at Ghulam Muhammad Ghotvi Hall Abbasia Campus. This year the theme of World Hypertension Day is "Know your blood pressure correctly, control it and live a long life". Eminent physician Prof. Dr. Qazi Masroor gave a special lecture on this occasion. Prof. Dr. Shazia Anjum Dean Faculty of Chemical and Biological Sciences, Prof. Dr. Rao Imran Habib Dean Faculty of Law, Dr. Naeem Asim In-Charge Department of Public Health, Dr. Muhammad Usman Cheema, Chief Medical Officer, Dr. Saba Tahir, Dr. Maleeha Arif Principal Medical Officer, Dr. Waheed Abbasi, Amara Ajmal, Psychologist, Saima Gul, Speech Therapist, Fatima Muzahir, Deputy Registrar, Public Relations, and students participated. The participants said that awareness of the dangers of hypertension or high blood pressure is very important as it is affecting the health of people all over the world. High blood pressure actually leads to heart disease. When systolic blood pressure exceeds 140 mmHg and diastolic pressure exceeds 90 mmHg, it is called high blood pressure or hypertension. High blood pressure causes heart and kidney diseases and in severe cases the patient also dies. Experts on this occasion emphasized on a healthy lifestyle which includes balance between work and rest, balanced diet and regular exercise.

 

world hypertension day 2024 eng

 

پی آر او نمبر 165/24
مؤرخہ 17.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ) ورلڈ ہائیپر ٹینشن ڈے ہر سال 17 مئی کو بلند فشار خون کے بارے میں تشخیص، روک تھام اور علاج سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ورلڈ ہائیپر ٹینشن ڈے لیگ عالمی سطح کی تنظیم ہے جو پوری دنیا میں یہ دن مناتی ہے۔ اس موقع پر ہیلتھ کیئر ڈویژن نے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ کے اشتراک سے غلام محمد گھوٹوی ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا۔ اس سال ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کا تھیم '' اپنا بلڈ پریشر صحیح طریقے سے معلوم کرو، کنٹرول کرو اور لمبی زندگی جیو'' ہے۔ نامور معالج پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور نے اس موقع پر خصوصی لیکچر دیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران حبیب ڈین فیکلٹی آف لاء، ڈاکٹر نعیم عاصم انچارج ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ، ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ، چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر صباء طاہر، ڈاکٹر ملیحہ عارف پرنسپل میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر وحید عباسی، عمارہ اجمل ماہر نفسیات، صائمہ گل اسپیچ تھراپسٹ، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک ریلیشنز اور طلبا و طالبات شریک تھے۔ شرکاء نے کہا کہ ہائیپر ٹینشن یا بلند فشار خون کے نقصانات سے آگاہی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ پوری دنیا میں لوگوں کی صحت کو متاثر کر رہا ہے۔ بلند فشار خون اصل میں امراض قلب کا باعث بنتا ہے۔ جب سسٹولک بلڈ پریشر 140 ایم ایم ایچ جی سے بڑھ جائے اور ڈائا سٹولک پریشر 90 ایم ایم ایچ جی سے بڑھ جائے تو اسے ہائی بلڈ پریشر یا ہائیپر ٹینشن کہا جا تا ہے۔ بلند فشار خون سے دل اور گردوں کے امراض پیدا ہوتے ہیں اور شدت کی صورت میں مریض کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ ماہرین نے اس موقع پر صحت مند طرز زندگی پر زور دیا جس میں کام اور آرام میں توازن، متوازن خوراک اور باقاعدہ ورزش شامل ہیں۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.