About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An awareness walk was organized on the occasion of World Mental Health Day

PRO No. 410 /23, dated 06.10.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
An awareness walk was organized on the occasion of World Mental Health Day organized by Directorate of Enabling Center the Islamia University of Bahawalpur. Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar specially participated in the walk. On this occasion, Director of Enabling Center Dr. Samar Fahad said that the purpose of this day is to create awareness among the public about mental health and its related problems. This day has been celebrated since 1992 under the supervision of World Health Organization and World Federation for Mental Health. This year the theme of the day is being celebrated as Mental Health is Every Human Right to link the important issue of mental health to the basic health of every human being. Directorate of Enabling Center has been established in the Islamia University of Bahawalpur to help faculty and students with mental health awareness as well as help with various mental problems.

 

WMHD walk (eng)


پی آر او نمبر 410/23
مؤرخہ 07.10.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
ڈائریکٹوریٹ آف انیبلنگ سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انیبلنگ سنٹر ڈاکٹر ثمر فہد نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام الناس میں دماغی صحت اور اس سے جڑے ہوئے مسائل سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ دن ورلڈ ہیلتھ آرکنائزیشن اور ورلڈ فیڈریشن فار مینٹل ہیلتھ کے زیر اہتمام 1992 سے منایا جا رہا ہے۔ اس سال اس دن کا تھیم دماغی صحت ہر انسان کا حق ہے کے طور پر منایا جا رہا ہے تاکہ دماغی صحت جیسے اہم مسئلے کو ہر انسان کی بنیادی صحت سے جوڑا جا سکے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ڈائریکٹوریٹ آف انیبلنگ سنٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ فیکلٹی اور طلباء وطالبات کی دماغی صحت کے حوالے سے آگاہی کے ساتھ ساتھ مختلف ذہنی مسائل کے حوالے سے مدد بھی کی جاسکے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ، ڈاکٹر مریم عباس سہروردی، ڈاکٹر مہناز محمد علی، ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر فرہانہ، ڈاکٹر آمنہ اشرف اور ڈاکٹر مسرت واجد شریک تھے۔

WMHD (urdu)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.