About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An international seminar on interfaith harmony was organized in the Islamia University of Bahawalpur

PRO No. 138/24 dated 29.04.2024

Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur

An international seminar on interfaith harmony was organized in the Islamia University of Bahawalpur. On this occasion, the guest speaker from Malaysia, Dr. Shaheer Akram Hassan, Director of the Center for Islamic Development Management Studies, had a special conversation with the students and teachers of the university. Under the patronage of Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur and under the supervision of Prof. Dr. Sheikh Shafiq ur Rehman, Dean Faculty of Islamic and Arabic Studies, this seminar was hosted by Dr. Sujeela Kausar, Chairperson of the Department of World Religions and Interfaith Harmony. Dr. Sajeela Kausar said that this is a great opportunity for the students of the university to hear the reasons for interfaith harmony in an equally Islamic country like Malaysia from a great thinker. Dr. Shaheer Akram presented the scenario of Malaysia in front of the audience regarding inter-faith harmony and said that the main reason for inter-faith harmony in Malaysia is that they accept diversity in a pluralistic society. People of different religions and cultures live together in Malaysia. Restaurants and festivals provide great opportunities for social interaction. Malaysians spend most of their lives busy with work and new challenges, so they don't have time to criticize others. Prof. Dr. Rana Muhammad Shahzad, Chairman Department of Media Studies said that the guest speaker from Malaysia, Dr. Shaheer Akram drew our attention to a very important topic which is an important need of our country. On this occasion, Dr. Zia ur Rahman, Head of the Department of Quranic Studies thanked all the guests and said that unity in diversity should be our commitment so that we can serve our dear country by creating a better society.

 

interfaith harmony malaysia eng

 

پی آر او نمبر 138/24
مؤرخہ 29.04.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملائشیا سے آئے ہوئے مہمان مقرر ڈاکٹر شہیر اکرم حسن، ڈائریکٹر سینٹر فار اسلامک ڈویلپمنٹ مینجمنٹ اسٹڈیز نے یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی بات چیت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کے زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی سیمینار کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر سجیلہ کوثر، صدر شعبہ ادیان عالم وبین المذاہب ہم آہنگی نے ادا کیے۔ ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ ملائشیا جیسے برابر اسلامی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کی وجوہات کو وہیں کہ ایک بڑے پائے کے مفکر کی زبانی خود سنیں۔ ڈاکٹر شہیر اکرم نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ملائشیا کا منظر نامہ حاضرین کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ ملائشیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ تکثیری معاشرے میں تنوع کو قبول کرتے ہیں۔ ملائشیا میں مختلف مذاہب اور ثقافت کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ جہاں مسلمان عید کے تہوار کی سرکاری تعطیلات سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں چینی نئے سال کے موقع پر بھی دو سرکاری چھٹیاں دی جاتی ہیں۔ کھانے پینے کی جگہیں اور تہوار باہمی ہم آہنگی کے لیے بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ ملائشیا کے لوگ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کام اور نت نئے چیلنجز کا سامنا کرتے گزارتے ہیں اس لیے انہیں دوسروں پر تنقید کا وقت ہی نہیں ملتا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد شہزاد، چئیرمین شعبہ میڈیا اسٹڈیز کا کہنا تھا کہ ملائشیا سے آئے مہمان مقرر ڈاکٹر شہیر اکرم نے ہماری توجہ ایک انتہائی اہم موضوع کی طرف دلوائی جو ہمارے ملک کی ایک اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ضیاء الرحمن، صدر شعبہ قرآنک اسڈیز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنوع میں وحدانیت ہمارا عزم ہونا چاہیے تاکہ ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے کر وطن عزیز کی خدمت کر سکیں۔ پروگرام کے اختتام پر مہمان مقرر کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔

 

interfaith harmony malaysia urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.