About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An International seminar titled "Islam and the West" was organized by the Department of Quranic Studies, IUB

PRO No. 343/22, dated 17.09.2022
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
An International seminar titled "Islam and the West" was organized by the Department of Quranic Studies, at Abbasia Campus, the Islamia University of Bahawalpur. Dr. Zia ur Rehman, Chairman Department of Quranic Studies welcomed and thanked the guests and participants. Seminar was presided over by Prof. Dr. Sheikh Shafiq ur Rehman, Dean, Faculty of Islamic Learning. Guest Hon'ble speaker Toaha BZ Qureshi Member of order of the British Empire, delivered an exclusive talk. The guests of honor were Prof. Dr. Ishtiaq Ahmad Gondal, Sheikh Zayed Islamic Center, University of Punjab Lahore and Naseer Ahmad Nasir, former president of Press Club Bahawalpur also addressed in the seminar. A large number of teachers and students participated.

 

islam and west eng

 

 

پی آراونمبر 343/22
 مورخہ 17.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
نامور سکالر ممبر آف آرڈر آف برٹش ایمپائر بانی چیئرمین فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز برطانیہ چیئرمین سٹاک ویل گرین کمیونٹی سروسز طہٰ قریشی نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی غیر معمولی ترقی اور توسیع میں قائدانہ کردار ادا کیا اور آج یہ یونیورسٹی عالمی معیار ی تعلیمی ادارہ بن چکی ہے۔ طہٰ قریشی نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے بغدادا لجدید کیمپس میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کی علمی لگن اور یونیورسٹی میں جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متاثرہوئے ہیں اور جلد ہی یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر انہو ں نے وائس چانسلر کو اپنی تصانیف بھی پیش کیں۔ دریں اثناء عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شعبہ قرآنی علوم کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی سیمینار بعنوان اسلام اور مغرب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمن، چیئرمین شعبہ قرآنی علوم نے مہمانوں اور تمام شرکاء کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے کی۔ مہمان خصوصی طہٰ قریشی ممبر آف آرڈر آف برٹش ایمپائر یوکے نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان اعزازپروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی لاہور اور نصیر احمد ناصر سابق صدر پریس کلب بہاولپور تھے۔ اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

islam and west urdu

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.